بیدر میں بی جے پی کے کئی قائدین کی کانگریس میں شمولیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th April 2017, 9:49 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیدر۔17؍اپریل۔(محمدامین نواز / ایس او نیوز) ریاستِ کرناٹک کے کانگریسی کارگذار صدر مسٹر دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ کرناٹک کو کانگریس سے آزاد کرنا ناممکن ہے ۔بی جے پی لیڈروں کا اسمبلی کی150سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کا مشن 150کا خواب ، خواب ہی رہے گا، اور وہ کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کیلئے دو نشستیں جیتنا ممکن نہیں ہوا تو 150نشستوں پر جیت کس طرح ممکن ہے؟

مسٹرگنڈوراؤ بنگلور گاندھی نگر حلقہ کی بی جے پی خاتون لیڈر ایس ریکھا راؤ‘ ایس سی مورچہ بورڈ کے صدر اے پی راج کارتھک‘ سلم مورچہ صدر اے ایم راجو ‘سید تبریز بشمول 50سے زیادہ بی جے پی لیڈروں کو کانگریس میں شامل کرنے کیلئے منعقدہ  پروگرام کو مُخاطب کرتے ہوئے بات کررہے تھے۔انھو ں نے پارٹی کے سنئیر باغی لیڈروں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سنئیر لیڈر پارٹی میں رہتے ہوئے بھی پارٹی مُخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ان لیڈروں نے اگر پارٹی مُخالف بیان بازی بند نہیں کی تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنا لازمی ہوجائے گا۔انھو ں نے کہا کہ  ان سنئیر لیڈروں کے رویہ کی پارٹی ہائی کمان سے شکایت کی گئی ہے اور اگر انھوں نے اپنے رویے میں بہتری نہیں لائیں تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے میں ہائی کمان تردد نہیں کرے گی۔انھوں نے جناردھن پجاری کا نام لئے بغیر کہا کہ منگلور کے متوطن ایک سنئیر لیڈر آئے دن پریس کانفرنس طلب کرکے کہتے ہیں کہ ضمنی انتخابات میں جیتنے سے پارٹی کا اقتدار میں لوٹنا ممکن نہیں ہے‘ بقول گنڈورائو اس طرح کے بیانات دے کر وہ  پارٹی کو شرمسار کرنے پر تلے ہوئے  ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...