ورلڈ بینک کی رپورٹ:سرکارکی خفت،اپنے ہی لیڈرکوبھروسہ نہیں،سبرامنیم سوامی نے معیشت کے مسائل پرمودی حکومت کوگھیرا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2018, 1:08 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بجٹ سے عین قبل مودی حکومت کے لیے ورلڈ بینک سے اچھی خبرآئی ہے۔سال2018میں ہندوستان کی شرح ترقی7.3فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، مگر بی جے پی کے ہی سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سبرامنیم سوامی نے ورلڈ بینک کی اس رپورٹ پر سوال اٹھادیا ہے۔ سوامی کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک نے معیشت کو لے کر جو اعداد و شمار پیش کیے ہیں ، وہ ان پر یقین نہیں کرتے ہیں۔ سوامی کے مطابق ہندوستان کی معیشت فی الحال نیچے جارہی ہے۔خیال رہے کہ ورلڈ بینک نے اپنی رینکنگ رپورٹ میں حکومت ہند کے این پی اے سے نمٹنے کے طور طریقوں کی تعریف کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انسالوینسی اور بینک کرپسی کوڈ کے توسط سے بینکوں کے بیڈ لون کو واپس سسٹم میں لانے کے لیے حکومت اہم کام کررہی ہے۔سبرامنیم سوامی نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے آر ایس ایس سے متعلق بیان پر ابھی اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کوئی کتاب نہیں تقسیم کرتا ، جو دیگر مذاہب کے تئیں نفرت پیدا کرتا ہے۔ سوامی نے کہا کہ میں ممتا بنرجی کو چیلنج کرتا ہوں کہ جو بھی الزامات انہوں نے لگائے ہیں ، انہیں وہ ثابت کرکے دکھائیں۔سبرامنیم سوامی نے تمل ناڈو میں ممبران اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ کو لے کر کہا کہ یہ اسمبلی کے اختیارات ہیں۔ وقتاََفوقتاََتنخواہ میں اضافہ ہوناچاہیے۔ بی جے پی صدر امت شاہ کے ینگستان مشن کو سوامی نے نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنے کی اچھی کارروائی قرار دیا۔ سوامی کے مطابق2019 کے انتخابات کے پیش نظر ایسا کرنا انتہائی ضروری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...