مسلمان مجھے ووٹ دیں یا نہ دیں لیکن میرے لئے دعا ضرورکرتے ہیں: مرکزی وزیر سدانند گوڑا کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 12:43 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) بنگلورو نارتھ حلقے کے موجودہ ایم پی اور مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا نے یہاں اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ حالانکہ  بی جے پی نے ابھی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ لیکن ڈی وی سدانند گوڈا اپنے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کررہے ہیں اور آنے والے الیکشن میں بی جے پی کو دوبارہ کامیاب بنانے کی اپیل کر رہےہیں۔ سدانند گوڑا کی انتخابی مہم میں بی جے پی کے اقلیتی لیڈر بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سدانند گوڑا نے کہا کہ مسلمان اُنہیں ووٹ دیں یا نہ دیں لیکن اُن کے لئے دعا ضرور کرتے ہیں۔ سدانند گوڑا نےکہا کہ جب وہ وزیراعلی تھے تو انہوں نے حج بھون کی تعمیر کیلئے40 کروڑروپئے فراہم کئے تھے۔ اُن سے پہلے کسی نے بھی یہ کام نہیں کیا۔

وہیں، بی جے پی اقلیتی مورچہ کے سابق نائب صدر چاند پاشاہ کہتے ہیں کہ کانگریس اور جے ڈی ایس دونوں ہی پارٹیاں مسلمانوں کو نظرانداز کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت تو یہ دونوں پارٹیاں مسلمانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کی خوب کوشش کرتی ہیں لیکن انتخابات کے ختم ہونے کے بعد انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ کرناٹک میں جب بھی انتخابات آتے ہیں تو کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی حج بھون کی تعمیر کا سہرا اپنے اپنے سر باندھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حج بھون کی تعمیر کا کام بی جے پی کے دور اقتدار میں شروع ہوا اور کانگریس کے دور حکومت میں مکمل ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...