صحافیوں کاحشر شجاعت بخاری جیسا ہو سکتا ہے! بی جے پی کے باغی لیڈر چودھری لال سنگھ کی اخبارنویسوں کو دھمکی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd June 2018, 11:53 PM | ملکی خبریں |

سری نگر 23جون( ایس او نیوز؍ایجنسی ) جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے باغی لیڈر چودھری لال سنگھ نے ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کشمیری صحافیوں سے کہا ہے کہ وہ سید شجاعت بخاری کے قتل سے سبق سیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری صحافیوں نے کٹھوعہ عصمت دری و قتل معاملے کو لیکر ہندوستانی عوام میں ڈوگروں کو لیکر غلط تاثر پیدا کیا۔ قریب تین دہائیوں تک میڈیا سے وابستہ رہنے والے شجاعت بخاری کو 14 جون کی شام نامعلوم بندوق برداروں نے پریس کالونی سری نگر میں اپنے دفتر کے باہر نزدیک سے گولیوں کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

چودھری لال سنگھ نے جمعہ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا ’کشمیر کے صحافیوں نے ایک غلط ماحول پیدا کردیا تھا۔ اب تو میں کشمیر کے صحافیوں سے کہوں گا کہ وہ اپنی صحافت کی لائن کھینچ لیں۔ فیصلہ کریں کہ آپ کو کیسے رہنا ہے۔ ایسے رہنا ہے جیسے وہ بشارت (شجاعت بخاری) کے ساتھ ہوا ہے۔ اس طرح کے حالات بنتے رہیں۔ اس لئے وہ اپنے آپ کو سنبھالیں۔ وہ ایک لائن کھینچیں۔ تاکہ یہ بھائی چارہ ختم نہ ہو اور ترقی ہوتی رہے‘۔

تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب لال سنگھ نے کشمیری صحافیوں کے لئے سخت کلمات کا استعمال کیا۔ 13 اپریل 2018 کو جب لال سنگھ نے اپنی جماعت بی جے پی کے دباؤ میں آکر بحیثیت ریاستی وزیر استعفیٰ دیا تو انہوں نے نامہ نگاروں کو کہا تھا ’کشمیر کے نام نہاد میڈیا نے آلتو فالتو بکواس کی۔ چار سو کلو میٹر کے فرق کے باوجود ان کو سب خبر ہوتی تھی۔ جموں میں رہنے والے میڈیا کو کوئی خبر نہیں‘۔ یہ پوچھے جانے پر کیا انہوں نے دباؤ میں آکر اپنا استعفیٰ دیا تو ان کا کہنا تھا ’دباؤ تو دیش پر بنا ہی تھا۔ ہمارے بڑے بڑے (صحافیوں)، بھائیوں اور دیوتاؤں نے پورے ملک کے اندر ایک عجیب تاثر پیدا کیا تھا‘۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے باغی لیڈر چودھری لال سنگھ کے متنازع بیان کہ ’کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل سے سبق سیکھ لیں‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غنڈے اب سید شجاعت بخاری کے قتل کو صحافیوں کو ڈرانے کے لئے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ’ڈیئر جرنلسٹس، کشمیر میں آپ کے ساتھیوں کو بی جے پی کے ایک ممبر اسمبلی نے دھمکی دی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ شجاعت کی ہلاکت اب غنڈوں کے لئے ایک ایسا ہتھیار ہے جس کو وہ صحافیوں کو ڈرانے کے لئے استعمال کررہے ہیں‘۔

عمر عبداللہ کی جماعت نیشنل کانفرنس نے لال سنگھ کے متنازع بیان کی مذمت کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا ’نیشنل کانفرنس بی جے پی لیڈر اور ایم ایل اے چودھری لال سنگھ کی جانب سے کشمیری صحافیوں کے لئے دیے گئے اشتعال انگیز بیان اور دھمکی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ جموں وکشمیر پولس کو اس دھمکی کاسنجیدہ نوٹس لینا چاہیے۔ ہمیں امید ہے کہ قانون اپنا کام کرے گا‘۔

یاد رہے قریب تین دہائیوں تک میڈیا سے وابستہ رہنے والے شجاعت بخاری کو 14 جون کی شام نامعلوم بندوق برداروں نے پریس کالونی سری نگر میں اپنے دفتر کے باہر نزدیک سے گولیوں کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...