مایاوتی پر’غیر اخلاقی‘ تبصرہ کرنے والی بی جے پی ممبر اسمبلی سے خواتین کمیشن نے وضاحت طلب کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd January 2019, 1:29 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی ایس پی سربراہ مایاوتی کا موازنہ مبینہ طور پر ہجڑوں سے کرنے سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے قومی خواتین کمیشن نے پیر کو بی جے پی ممبر اسمبلی سادھنا سنگھ کو نوٹس جاری کہا کہ وہ اپنی اس ’غیر اخلاقی، توہین اور غیر ذمہ دارانہ‘تبصرہ پر تسلی بخش وضاحت دیں۔کمیشن نے سادھنا سنگھ کے مبینہ بیان سے منسلک خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تبصرہ ’انتہائی جارحانہ، غیر اخلاقی ہے اور یہ عورتوں کے وقار اور احترام کی توہین کرتاہے۔اس نے کہاکہ کمیشن اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتا ہے۔خواتین کمیشن نے کہا کہ بی جے پی ممبر اسمبلی نوٹس ملنے کے بعد اپنے مبینہ بیان کے تناظر میں کمیشن کو تسلی بخش وضاحت دیں۔غور طلب ہے کہ اتر پردیش میں مگل سرائے علاقے سے بی جے پی ممبر اسمبلی سادھنا سنگھ نے چندولی ضلع کے کانپورا گاؤں میں ہفتہ کو منعقد کسان پروگرام میں مایاوتی کو لے کر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔انہوں نے بی ایس پی سربراہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں تو اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی نہ تو عورت لگتی ہیں اور نہ ہی مرد۔ان کو تو اپنا احترام ہی سمجھ میں نہیں آتا۔ سادھنا نے الزام لگایا تھاکہ وہ خاتون ذات پر کلنک ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...