جموں میں ہندو نواز دایاں محاذ تنظیموں سے بی جے پی لیڈران کی نیندیں حرام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th August 2018, 10:39 PM | ملکی خبریں |

جموں ،11اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ریاست جموں وکشمیر خاص طور سے جموں میں دایاں محاذ کی تنظیموں کی طرف سے سلسلہ وارتنقید اور لفاظی حملوں کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی لیڈران کی نیندیں ان دنوں حرام ہو گئی ہیں۔ آنے والے لوک سبھا انتخابات، اسمبلی چناؤ، میونسپل اور پنچایاتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو متعدد ہندو تنظیموں سے ہی سیاسی خطرہ لاحق ہے۔ ان دایاں محاذ کی تنظیموں کی طرف سے بھاجپا پر پی ڈی پی کے ساتھ تین سالہ اقتدار میں رہ کر جموں کے لوگوں کو شرمسار اور بے عزتکرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ بی جے پی لیڈران ان دنوں کافی فکر مند ہیں کیونکہ مجوزہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ان تنظیموں نے پارٹی کے خلاف جارحانہ مہم شروع کر دی ہے۔ ان تنظیموں میں بعض سنگھ پریوار کے ناراض لیڈران بھی شامل ہیں جن کا الزام ہے کہ بی جے پی نے ہندو مخالف ایجنڈااپنایا ہے۔ اس سلسلہ میں اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کا سب سے پہلا کنونشن جموں میں29جولائی 2018کو منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے دایاں محاذ کے سرکردہ لیڈران نے شرکت کی۔اس کنونشن میں بیشتر مقررین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہندوؤں کینمبر ایک دشمن جماعت قرار دیتے ہوئے لوگوں پرزور دیا کہ پارٹی کو آنے والے انتخابات میں سبق سکھایاجائے۔ہندومہا سبھا کے روی رانجن سنگھ اور میجر رمیش اوپادھیائے(ر)، ہندو یوا واہنی کے سدھاکر چتور ویدی،سوامی پرکاش آنند اور دیگر ہندو لیڈران نے کنونشن میں شرکت کی۔ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو بھی کنونشن میں شرکت کرنا تھی لیکن موصوفہ کوآخری مرحلہ پر پروگرام منسوخ کرنا پڑا۔جموں وکشمیر ریاست میں پہلی مرتبہ اقتدار کی کرسی تک پہنچنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی متنازعہ معاملات پر کوئی واضح موقف اختیار کرنے میں ہچکچا رہی ہے۔ سخت گیر گروپ بشمول ہندو مہا سبھا اور انترراشٹریہ ہندو پریشدنامی نئی تنظیم کو ویشو ہندو پریشد لیڈر پروین توگڑیا نے تشکیل دی ہے۔ ہندوؤں سے متعلق معاملات پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے دوہرے موقف کو ایکسپوز کرنے کے لئے تمام مواقعوں کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔پروین توگڑیا کی نئی تنظیم نے ریاست میں اپنائی اکائی پہلے ہی قائم کر دی ہے اور سخت گیر ہندو لیڈر اور سنگھ پریوار سے ناراض لیڈران کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تنظیم ان دنوں لوک سبھا انتخابات سے قبل ضلع اور تحصیل سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کے کام میں جٹی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...