بی جے پی فرقہ وارانہ جذبات کے ساتھ سیاست کررہی ہے؛ بھٹکل میں وزیر جنگلات رماناتھ رائے کا بیان

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 24th July 2017, 6:47 PM | ریاستی خبریں | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24/جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل شہر میں ایکو بیچ اور ٹری پارک کے افتتاحی پروگرام کے سلسلے میں تشریف لانے والے وزیر جنگلات رماناتھ رائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہندوتوا کا نظریہ لے کر فرقہ وارانہ جذبات سے کھلواڑ کرتے ہوئے سیاست کررہی ہے جبکہ کانگریس پارٹی کمزور طبقات کو آگے بڑھانے اور ان کی ترقی کے لئے سیاست کررہی ہے۔

مسٹر رماناتھ نے جنوبی کینرا میں شرتھ مڈیوال قتل کے سلسلے میں چل رہی سیاسی ہلچل کے پس منظر میں کہا کہ منگلورو میں کارتھک اور ہریش کے قتل پر بھی بی جے پی نے اسی طرح سیاست کی تھی۔لیکن اصل مجرموں کی گرفتاری کے ساتھ ہی سچائی سامنے آگئی ہے کہ یہ سب کس کی کارستانی ہے۔بالکل اسی طرح شرتھ مڈیوال کیس میں بھی بی جے پی کی جانب سے خواہ مخواہ کی الزام تراشی اور سیاست کی جارہی ہے۔حالانکہ شرتھ مڈیوال سے پہلے دو مسلم نوجوانوں کا قتل بھی ہو چکا ہے مگر بی جے پی والے اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتے۔ اس کے علاوہ بی جے پی والے ہندو مقتولوں کے گھر ہی جاکر ملاقاتیں کررہے ہیں۔انہوں نے کسی بھی مسلم مقتول کے گھر جانے کی زحمت نہیں کی ہے۔ اسی رویے سے بی جے پی کی فرقہ وارانہ ذہنیت ظاہر ہوتی ہے۔وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی جنوبی کینرا میں عوام کو راہ سے بھٹکانے کے کام میں لگی ہے مگر وہ کبھی بھی اس منصوبے کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
    
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔