راہل کے تابڑ توڑ حملہ سے بی جے پی حواس باختہ ،امیٹھی میں لیا جا رہا ہے اس کا بدلہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2017, 8:36 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،13؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راہل گاندھی کو کانگریس کا نیا صدر بنانے کو لے کر پارٹی کی سطح سے بلند ہوتی صدا کے درمیان بی جے پی، نہرو گاندھی خاندان کی امیٹھی سیٹ میں راہل گاندھی کی حوصلہ شکنی کرکے پارٹی کو شدید نقصان پہنچانے کی منطق میں بی جے پی اپنی سی کوشش کر رہی ہے ۔ گجرات میں بھگوا سرکار پر تابڑ توڑ حملوں سے شکست خوردہ ہوکر بی جے پی امیٹھی میں اپنی فطری جارحیت پر آمادہ ہے اور بی جے پی کا یہ رد عمل یہی کچھ اشارہ کرتا ہے ۔ سیاسی مبصرین کے مطابق راہل گجرات دورہ پر حکمراں جماعت پر جو تیز حملہ کر رہے ہیں اور ان کی ناکامیوں کی تفصیل بتار ہے ہیں اس سے بی جے پی شکست خوردہ ہوکر جوابی بھگوا حملہ کر رہی ہے ۔ گذشتہ10 اکتوبر کو امیٹھی میں بی جے پی صدر امت شاہ اور گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں اسی علاقے سے راہل گاندھی کو سخت ٹکر دینے والی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کا پروگرام اسی مقصد سے ہوا تاکہ راہل کو گجرات کا جواب امیٹھی سے دیا جائے ۔ اپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے وزیر اوقاف ور امیٹھی کے انچارج وزیر محسن رضا نے گجرات کا جواب امیٹھی سے دینے کی بی جے پی کی حکمت عملی کے بارے میں پوچھے جانے پر بتایا کہ امیٹھی توکانگریس کے لئے موروثی سیٹ ہے ۔ دادی سے والد اور والد سے بیٹااسی پارلیمانی نشست سے پارلیامنٹ پہنچے ہیں ۔ اس وقت امتی لوک سبھا حلقے کے عوام لوگ بی جے پی کی حمایت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ، آنے والے وقت میں ہم امیٹھی میں مزید سیاسی سرگرمی دکھائیں گے ۔ محسن رضا نے کہا کہ عوام نے امیٹھی کے تحفظ کی صورت میں وزیر اعظم کو دیکھا ہے ۔کوئی انتخاب نہ ہونے کے باوجود عوامی بھیڑ کا امیت شاہ کی تقریر سننے جانا اس بات کی علامت ہے کہ راہل گاندھی کو امیٹھی کے عوام نے’ خدا حافظ‘ کہہ دیا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ راہل انتخابات میں مقابلہ کے لئے کر ناٹک سے کوئی سیٹ ڈھونڈ رہے ہیں ۔ اس سے قبل بی جے پی کے ترجمان شاہنواز حسین نے بھی راہل گاندھی پر تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس کے یوراج راہل گاندھی کو ایک عورت ( اسمرتی ایرانی ) سے ڈر لگتا ہے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ امیٹھی کو بدحال ثابت کرنے کی کوشش کر کے بی جے پی کانگریس کو سخت سیاسی چوٹ پہنچانے کی کوشش میں ہے ۔ راہل گاندھی ابھی گجرات کے دورے پر ہیں اور مودی اور امیت شاہ کے انتخابی حلقوں میں دورہ کرکے بی جے پی کی ناکامیوں کی شرح و تفصیل بتا رہے ہیں، راہل گاندھی ٹوئٹر اور اپنے اجلاس میں بی جے پی پر سخت حملہ کر رہے ہیں جس سے بی جے پی خیمہ شکست خوردہ ہوچکا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔