روہنگیائی پناہ گزینوں کے نام پر عوام کوبی جے پی مشتعل کررہی ہے : این سی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2018, 11:48 PM | ملکی خبریں |

جموں ،19 ؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نیشنل کانفرنس کے ایک سینئر لیڈر نے بی جے پی پر جموں میں غیر قانونی روہنگیا پناہ گزینوں کی موجودگی پر لوگوں کو اکسانے کا الزام لگایا اور کہا کہ اس نے گزشتہ چار سال میں انہیں واپس بھیجنے کے لئے واقعی کچھ نہیں کیا۔

نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے یہاں اپنی نگروٹا اسمبلی سیٹ میں ایک روزہ دورے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی چھاتی پیٹنے اور لوگوں کو بھڑکانے کے علاوہ کیوں کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔این سی لیڈر نے مسئلے کو طول دینے کے لئے بی جے پی کی تنقید کی۔

رانا نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو غیر ملکی قانون کے تحت واپس بھیجنے سے نئی دہلی اور سرینگر کو کون روک رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے آرٹیکل 35 اے کی بھی وکالت کی جو ریاست کے مستقل باشندوں کو خصوصی حقوق کی ضمانت لیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب آرٹیکل 35 اے کی مطابقت پہلے سے بھی کہیں زیادہ اہم ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...