ممتا بنرجی کا بی جے پی پر حملہ ، کہاووٹ بینک کی کر رہی ہے سیاست

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd August 2018, 12:07 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ،2؍ اگست ،(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آسام میں قومی شہری رجسٹر (این آررسی)کے مسودے کو لے کر بی جے پی پر سخت تنقید کی ۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ووٹ بینک کی سیاست کر رہی ہے اور آگاہ کیا کہ اس معاملے پر بنگلہ دیش کے ساتھ ہندوستان کا تعلق بگڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاری این آر سی میں جن 40لاکھ لوگوں کے نام موجود نہیں ہیں ان میں صرف ایک فیصد درانداز ہو سکتے ہیں لیکن دراندازی کے نام پر لوگوں کوپریشان کیا جا رہا ہے۔بنرجی نے کہا کہ انہوں نے آسام میں اپنا وفد بھیجنے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی ہے۔ترنمول کانگریس کے سربراہ نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کے سابق رہنما یشونت سنہاسے بھی ریاست کا دورہ کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہندوستان کے بہت اچھے تعلق ہیں۔

این آرسی کی وجہ سے بنگلہ دیش کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات بگڑیں گے۔این آرسی کی فہرست میں جن 40لاکھ لوگوں کے نام نہیں ہیں اس میں صرف ایک فیصددراندازہو سکتے ہیں۔لیکن بی جے پی ایسے پیش کر رہی ہے کہ (این آرسی میں)جن کا نام نہیں آیا ہے، دراندازہیں۔انہوں نے کل الزام لگایا تھا کہ لوگوں کو بانٹنے کے سیاسی مقصد سے آسام میں این آرسی کی بات کی گئی اور خبردار کیا کہ اس سے خون خرابہ ہوگا اور ملک میں خانہ جنگی چھڑ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش دہشت گرد ملک نہیں ہے۔آزادی کے بعد پاکستان سے کئی لوگ گجرات، راجستھان، اترپردیش، پنجاب آئے۔بنگلہ دیش سے بھی لوگ تریپورہ، مغربی بنگال، بہار اور کئی ریاستوں میں آئے۔وہ دہشت گرد یا درانداز نہیں ہیں۔کیا یہ جرم ہے کہ بنگلہ دیش اور ہماری مادری زبان ایک ہے؟ وہ (مرکز)سوچتے ہیں کہ بنگلہ بولنے والا بنگلہ دیشی ہے۔ انہوں نے الزام لگایاکہ بی جے پی ووٹ بینک کی سیاست کر رہی ہے۔این آرسی سے پوری دنیا پر اثر پڑے گا۔سرحدوں کے نگرانی کی ذمہ داری مرکز کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...