بی جے پی اعلیٰ کمان کو رقم پہنچانے کا انکشاف،فورنسک لیاب نے یڈیورپا اور اننت کمار کی آواز کی تصدیق کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2017, 12:01 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو9/اکتوبر(ایس او نیوز)فورنسک تجربہ گاہ میں بی جے پی ہائی کمان کو رقم پہنچانے کے بارے میں موبائل پر مرکزی وزیر  اننت کمار اوریڈیورپا کے درمیان بات چیت کی فون ریکارڈنگ کی تفصیلی جانچ کے بعد ان دونوں کے درمیان  ہی یہ  بات چیت کئے جانے کا انکشاف ہونے کے بعد اب ریاستی حکومت نے یہ معاملہ اے سی بی کے حوالے کرنے کا  فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج اس تعلق سے وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی اور ان کے قانونی مشیر کیمپپا اور شہرکے پولیس کمشنر سنیل کمار کو اپنی رہائش گاہ طلب کرکے ان کے ساتھ اس معاملے میں اگلے اقدامات کے سلسلے میں تفصیلی بحث کی۔جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب  آرہے ہیں  اب کانگریس  اور جے ڈی ایس  ایک  دوسرے سے مختلف انداز سے انہیں  پھانسنے اور ان کے خلاف عوام میں  بدگمانیاں پیدا کرنے مختلف حربے استعمال کرنے لگے ہیں  اور ایک  دوسرے کے خلاف سےاسی دشمنی کا کھلا مظاہرہ کرنے لگے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی کو گھیرنے کےلئے اب حکومت بی جے پی ہائی کمان کو رشوت دینے  کے سلسلے میں  اننت کمار اور یڈیورپا کے درمیان  ہوئی بات چیت  کے کسٹ کو استعمال کرکے ان کے خلاف اے سی بی کے ذریعہ  کےس درج کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔اس آڈیو ٹیپ  کو پولیس  نے فورنسک تجربہ گاہ روانہ کیا  تھا، جہاں جانچ کے بعد ان دونوں کے درمیان ہوئی بات چیت کو ان دونوں کی اصلی آواز ہی قرار دیا  گیا ہے۔ یہ  رپورٹ حکومت اب اے سی بی کو روانہ کرکے ان کے خلاف کسی  درج کرنے کی تیاری  کر رہی ہے اور ان دونوں کے خلاف جانچ کروائی جانے والی ہے۔ نامہ نگاروں نے آج اس سلسلے میں  وزیر  برائے ایندھن ڈی کے شیوکمار سے اس تعلق سے سوال کئے تھے۔ انہوں نے اس معاملہ میں  لاعلمی ظاہر کی اور کہا کہ اننت کمار اوریڈیورپا کے خلاف اے سی بی میں کسی  درج کروانے کے معاملہ کا انہیں کوئی علم نہیں ہے۔ یہ معاملہ اے سی بی کا ہے البتہ یڈیورپا کے خلاف اس معاملے میں ثبوت وقت آنے پر ظاہر کئے جائیں  گے ۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بھی کہا ہے کہ بی جے پی کے ریاستی لیڈروں کی جانب سے اپنے دہلی کے لیڈروں کو رقم پہنچانے کی جو سی ڈی جاری ہوئی ہے اس کی بنیاد پر پولیس  قانونی طریقہ  سے اس کی جانچ کر رہی ہے ان دونوں کے خلاف شکایت  درج کرنے وہ پولیس  افسر نہیں ہیں۔ پولیس محکمہ اس معاملہ کی جانچ کرے گا۔بی جے پی ہائی کمان کو رشوت دینے کے معاملہ میں  ہوئی بات چیت  کی سی ڈی کی جانچ کے بعد اس سی ڈی کو اصلی قرار دئے جانے پر آج شہر کے آنند راؤ سرکل پر کانگریس  کارکنوں نے مرکزی وزیر اننت کمار اور بی جے پی ریاستی  صدر یڈیورپا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس احتجاج میں  کے وی کے چئیرمین منوہر، ایم  سلیم، جی جناردھن، شیکھربھی شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...