بی جے پی کو نظریاتی مخالفین سے نفرت:تیجسوی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th July 2018, 12:04 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ ،18جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کارکنوں کی طرف سے سماجی کارکن سوامی اگنی ویش کی پٹائی کئے جانے کے معاملے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے سے بی جے پی کا اصلی چہرہ ایک بار پھر ملک کے سامنے آ گیا ہے۔

مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھاکہ مسلمانوں، دلتوں، قبائلیوں کو پیٹتے-پیٹتے بھاجپائی اب بھگوادھاری 78 سالہ آریہ سماجی سوامی اگنی ویش جیسے سنتوں کو بھی پیٹنے لگی ہیں۔ یہ مذہب کی آڑ میں اپنی سیاست کا گندہ کھیل کھیلتے ہیں۔ انہیں نظریاتی مخالفین سے سخت نفرت ہے۔انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ بی جے پی کے لوگ آخر جمہوریت اور ملک کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی یوا مورچہ کے کارکنوں نے منگل کو پاکڑ میں سوامی اگنی ویش کے ساتھ نہ صرف مارپیٹ کی بلکہ ان کے کپڑے تک پھاڑ دیئے ۔حادثہ میں ان کے ساتھی اور بہار کے آریہ سماج کے سربراہ منوہر مانو کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...