راہول گاندھی کا وزیراعظم مودی پر زوردار حملہ؛ کہابدعنوانی پر بولنے کا مودی کو کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں۔کرناٹک میں روڈشو، ریلی اور عام جلسوں سے خطاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th April 2018, 10:28 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،7؍اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی)    کانگریس کے قومی صدرراہل گاندھی نے وزیراعظم پرزوردارحملہ کرتے ہوئے کہاکہ انہیں بدعنوانی پر بولنے کاکوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ہے ۔مسٹر گاندھی کرناٹک میں 12مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے لئے ریاست کے دوروزہ دورے پرہیں۔انہوں نے آج ملبا گل کے ایک روڈشو میں شامل ہونے کے بعدایک عام جلسے کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسٹرمودی کو بدعنوانی پربولنے کا کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ہے ۔کیونکہ ان کے وزیراعلیٰ کے عہدے کے امیدواربی،ایس،ایڈی یورپا بدعنوانی کے معاملے میں جیل جاچکے ہیں اوران (ایڈی یورپا)کے دورحکومت میں ریاست کے کئی وزراپربھی بدعنوانی کے الزام لگ چکے ہیں ۔

انہوں نے اپنی تشہیری مہم کی شروعات آج ملباگل سے شروع کی۔اس کے علاوہ وہ حضرت باباحیدری درگاہ اورمختلف مندروں اور درگاہوں پربھی گئے ۔مسٹرگاندھی کی انتخابی تشہیرکواس وقت روکناپڑا جب انتخابی تشہیر کیلئے مخصوص طریقے سے تیارکی گئی بس میں تکنیکی خرابی آگئی ۔لیکن جلدہی بس کو ٹھیک کرلیا گیا اوران کی انتخابی مہم دوبارہ شروع ہوگئی۔

کولار میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بی جے پی لیڈر امیت شاہ کے ایک بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو جانوروں سے تشبیہ دینے والا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔ اس سے ان کی ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔ کرناٹک انتخابات کے لئے مہم چلانے والے کچھ کانگریس لیڈران تقریباً 6 ماہ پہلے راہل گاندھی کو لے کر مذاق کیا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسمبلی انتخابات میں راہل گاندھی سے بہتر تشہیر کر سکتے ہیں۔ آج وہی رہنما راہل گاندھی کی کھلے میں تعریف کرتے نہیں تھکتے۔ انتخابات کو لے کر انہیں کانگریس صدر کی انتخابی مہم اور حکمت عملی پارٹی کے لئے فائدہ مند نظر آ رہی ہے۔ اب مقامی کانگریس رہنماؤں کا ماننا ہے کہ پارٹی کو راہل گاندھی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ کیونکہ راہل پارٹی کیڈر میں امید اور جوش پیدا کر رہے ہیں۔

کانگریس کے کئی رہنماؤں کے مطابق راہل گاندھی بدلے بدلے سے نظر آ رہے ہیں۔ خاص طور پر گجرات کے انتخابات کے بعد یہ ہوا ہے۔ پچھلے سال ہوئے گجرات انتخابات میں بھلے ہی بی جے پی کو جیت ملی ہو لیکن اسے کانگریس سے کڑی ٹکر ملی تھی۔ راہل گاندھی انتخابی مہم میں کانگریس کی قیادت کر رہے تھے۔ کانگریس کے رہنماؤں کا ماننا ہے کہ اس الیکشن سے راہل گاندھی اور زیادہ پرجوش ہو گئے۔ اب وہ کانگریس کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ سخت محنت کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کرناٹک انتخابات کے لئے جنوری کے آخری ہفتے میں بلاری ضلع سے کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی انہیں ہر ریلی اور روڈ شو میں بہتر رسپانس مل رہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کے مقابلے راہل خصوصی بس سے سفر کرتے ہیں اور آسانی سے مقامی لوگوں سے گھل مل جاتے ہیں۔

پہلی انتخابی مہم کے لئے انہوں نے بلاری سے گلبرگہ تک بس کی سواری کی تھی۔ اس دوران راہل نے400کلو میٹر تک کا سفر طے کیا اور کئی مقامات پر ریلی کی۔ انتخابات کو لے کر راہل کا پہلا قدم کامیاب رہا۔ پارٹی اس فارمولہ پر مزید کام کر رہی ہے۔فروری میں راہل گاندھی نے کرناٹک کے لنگایت مندروں اور علاقوں کا دورہ کیا۔ اس بار بھی انہوں نے اپنے دورے کے لئے ہیلی کاپٹر نہیں بلکہ بس کو منتخب کیا۔ یہ دورہ بھی کامیاب رہا۔ تیسرے، چوتھے اور پانچویں دورہ پر بھی راہل گاندھی کو بہتر رسپانس ملا۔کرناٹک کانگریس کمیٹی کے ایگزیکٹو صدر دنیش گنڈوراؤ کے مطابق راہل گاندھی نے کرناٹک کے 2000کلومیٹر کے علاقہ کو کور کر لیا ہے۔ وہ جوش سے بھرے ہوئے ہیں۔ ان کے پاس کبھی ختم نہ ہونے والی توانائی ہے۔ وہ پارٹی کیڈر کو بھی حوصلہ دیتے ہیں اور کانگریس رہنماؤں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ راہل سامنے سے قیادت کر رہے ہیں اور گزشتہ دو مہینہ میں راہل نے جہاں جہاں انتخابی تشہیر کی ہے، انہیں بہتر معاونت ملی ہے۔

کانگریس کے ایک سینئر لیڈر کا کہنا ہے۔بی جے پی ایسی افواہ پھیلا رہی ہے کہ راہل گاندھی سست  ہیں، وہ محنت نہیں کر سکتے۔ راہل ہندو بھی نہیں ہیں۔ لیکن انہوں نے اپنے مخالفین کو غلط ثابت کیا  کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا جھوٹ سب کے سامنے آ چکا ہے۔ ریاست میں راہل گاندھی کو جس طرح سے لوگوں کا پیار مل رہا ہے، اس سے بی جے پی پریشان ہو گئی ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے ہندوستان کے لڑاکا طیارے خریدنے کے لئے کئے جانے والے ممکنہ معاہدے کی خبروں کو لے کر آج وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ وہ اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر وعدہ خلافی کرنے اور جھوٹے خواب دکھاکر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہاکہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے اور اب اس کی اصلیت سامنے لانے کے لئے 29اپریل کو بڑی ریلی منعقد کی جائے گی۔کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے پریس کانفرنس میں کہاکہ بی جے پی نے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک کے عوام سے کئی وعدے کئے تھے ۔ اقتدار میں آنے کے بعد اس نے اسمارٹ سٹی بنانے جیسے کئی دلفریب خواب دکھائے اور ملک کو گمراہ کرتی رہی لیکن زمینی سطح پر کوئی کام نہیں کیا۔ مودی حکومت کے کا م کی اصلیت سب کے سامنے لانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے کانگریس ریلی کا اہتمام کررہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...