کیرالہ میں بی جے پی کی ہڑتال کی وجہ سے عوام پریشان 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th December 2018, 11:11 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

تروننت پورم،14؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کی کیرل یونٹ کی جانب سے بلائی گئی ہڑتال سے ریاست میں جمعہ کو عام زندگی متاثر رہی۔ سڑک سے سرکاری اور نجی بسیں ندارد رہیں، دکانیں اور ہوٹل بند رہے۔سبریملا مندر کے ارد گرد حکم کی مخالفت میں بی جے پی کے مظاہرے کے پاس جمعرات کو 55 سالہ وینو گوپال نیر نام کے شخص نے خود کشی کر لی تھی۔ اس کے بعد بی جے پی نے ریاست میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔بھگوا پارٹی کا دعوی تھا کہ پنرائی وجین کی قیادت والی کیرل حکومت کے سبریملا مندر معاملے میں سخت رخ کو دیکھتے ہوئے نائر نے یہ قدم اٹھایا تھا۔تاہم پولیس نے کہا کہ مجسٹریٹ کے سامنے آخری وقت میں نیر نے کہا کہ وہ ڈپریشن میں تھا اور آگ لگانے کے بعد مظاہرین کی طرف دوڑا۔کیرل ریاست روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) نے سبریملا عقیدت مندوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کے لئے پانبا بس سروس کو منظم کر رہا ہے۔حالانکہ ہڑتال حامیوں کی طرف سے بس پر پتھراؤ کرنے کی وجہ سے کے ایس آر ٹی سی کے تین بس کو نقصان پہنچا ۔وہیں تروننت پورم میں پولیس نے مریضوں کو میڈیکل کالج اور علاقائی کینسر سینٹر تک پہنچانے کے لئے نقل و حمل کی سہولت مہیا کرائی۔پولیس کے ایک اہلکار نے کہاکہ پولیس بس دوپہر تک میڈیکل کالج اور آرسی سی کے چھ چکر لگا چکی تھی اور ہر چکر میں تقریباًسو لوگ تھے۔ہم نے ہوائی اڈے تک کے لئے بھی گاڑیوں کا انتظام کیا ہے۔وہیں کئی کاروباری تنظیموں نے کھلے طور پر بی جے پی کی اس ہڑتال کی مخالفت کی کیونکہ تین ہفتوں کے اندردوسری بار ریاست میں ہڑتال بلائی گئی ہے۔بی جے پی ضلع یونٹ نے بھی این ای ای ٹی کا امتحان دینے آئے طالب علموں کے لئے ٹرینوں کا بندوبست کیا۔وزیر اعلی پنرائی وجین نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ریاست میں خود مضحکہ خیز ہو گئی ہے۔بی جے پی کے ریاستی سربراہ پی ایس شريدھرن پلئی نے جمعہ کو خود کشی کے اس معاملے میں عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔وہیں کانگریس کے سربراہ ملاپلی رام چندرن نے بی جے پی کو یہ بتانے کو کہا ہے کہ اس نے یہ ہڑتال کیوں بلائی؟متدا کے رہنے والے وینو گوپال نیر کا جسم 90 فیصد تک جل گیا تھا اور ان کی موت سرکاری طبی کالج اسپتال میں شام کو ہو گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ملک نریندر مودی کو اس جرم کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گا؛ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ’’نریندر مودی نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا ہے۔ اتنی رقم سے ملک کے 16 کروڑ نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی نوکری مل سکتی تھی۔ اس کے ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔