جیل میں بدعنوانیوں کی عدالتی جانچ کرانے بی جے پی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th July 2017, 10:47 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍ جولائی(ایس او نیوز) شہر کی سنٹرل جیل میں مبینہ بے قاعدگیوں ، رشوت ستانی اور دیگر الزامات کی عدالتی جانچ کرانے کا ریاستی بی جے پی نے مطالبہ کیا ہے۔ آج سابق نائب وزیراعلیٰ آر اشوک نے کہاکہ جیل میں جو بھی بے قاعدگیاں اور دھاندلیاں رونما ہوئی ہیں ان کی ایک وظیفہ یاب جج کے ذریعہ جانچ کرائی جائے تو حقیقت سامنے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ جیل میں بند اے آئی اے ڈی ایم کے کی سربراہ ششی کلا نٹراجن کو وی آئی پی سہولیات پہنچانے کے عوض دو کروڑ روپے رشوت لئے جانے کا الزام انتہائی سنگین ہے، اس سلسلے میں ڈی آئی جی روپا نے جو خط حکومت کو روانہ کیا ہے اس کی بنیاد پر غیر جانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ روپا نے یہ الزام لگایا ہے کہ محکمۂ قید خانہ کے ڈی جی پی ایچ ایس ستیہ نارائن راؤ پر دو کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام ہے جب تک ان الزامات کی سچائی سامنے نہیں آجاتی اس وقت تک دونوں افسران کو طویل چھٹی پر بھیج دیا جاناچاہئے، تاکہ غیر جانبداری سے جانچ کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے اس معاملے کی جانچ ایک وظیفہ یاب اڈیشنل چیف سکریٹری کے ذریعہ کرانے کا اعلان کیا ہے، لیکن اس جانچ کے ذریعہ حقیقت سامنے آنا مشکل ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کچھ دنوں بعد جانچ کرکے متعلقہ کمیٹی بدعنوان افسران کو کلین چٹ دے دے۔ اشوک نے کہاکہ محکمۂ پولیس میں دیانتدار پولیس افسران کو ان کی ذمہ داریوں سے ہٹایا جارہا ہے۔ جیسے کہ بنگلور کی ڈی سی پی رہ چکی سونیا نارنگ کوغیر ضروری طور پر ہراساں کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ سدرامیا کو چاہئے کہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کریں۔ جیل کے اندر افیم ، گانجہ اور دیگر منشیات کس طرح پہنچیں اور اس کے پیچھے کونسی طاقتیں کار فرما ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ اس کی سختی سے جانچ کرے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔