بی جے پی نے صدر سے آپ کے 11ممبران اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 24th March 2017, 3:37 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی:23/مارچ(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی (آپ)کے 21ممبران اسمبلی کی رکنیت پر منڈلا رہے خطرے کے بعد جمعرات کو اس فہرست میں پارٹی کے 11اور ممبران اسمبلی کے نام بھی جڑ گئے ہیں۔دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے صدر پرنب مکھرجی کو خط لکھ کر آفس آف پرافٹ کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے 11ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔بی جے پی نے جن 11اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے اس میں سنجیو جھا (براڑی)، نتن تیاگی (لکشمی نگر)، پروین کمار (جنگ پورہ)، پون شرما (آدرش نگر)، شری دت شرما (گھونڈا)، راجیش گپتا (وزیرپور)، سریتا سنگھ (روہتاس نگر) دنیش موہنیا (سنگم وہار)، امانت اللہ خان (اوکھلا)، کیلاش گہلوت (نجف گڑھ)اور جرنیل سنگھ (تلک نگر)شامل ہیں۔منوج تیواری نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ آپ کے 21ممبران اسمبلی کی رکنیت کو لے کر ہائی کورٹ میں چل رہا معاملہ دہلی حکومت ہار چکی ہے۔ایسے میں قومی دارالحکومت میں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے 29/اپریل 2015کو اپنے 11ممبران اسمبلی کو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا شریک چیئرمین بنایا تھا جوکہ فائدہ کے عہدے کے دائرے میں آتا ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ کیجریوال حکومت قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اقلیت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی لالچی آپ حکومت خود استعفی نہیں دے گی، اس لیے ہم نے صدر سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں قومی دارالحکومت میں جلد انتخابات کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...