بی جے پی کارپوریٹر نے دی تھی ،دیپک راؤ کے قتل کی سپاری! کمارسوامی کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th January 2018, 11:52 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو8؍جنوری (ایس او نیوز)سابق وزیر اعلیٰ اورجنتا دل ایس کے قائد ایچ ڈی کمار سوامی نے میسور میں دھماکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ منگلورو میں دیپک راؤ کے قتل کے لئے ایک بی جے پی کارپوریٹر نے کرایے کے قاتلوں کو سپاری دی تھی۔

کمار سوامی نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کو اس حقیقت کا علم ہے مگر نہ جانے کیوں وہ سچائی کو عوام کے سامنے نہیں لارہی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیااس معاملے میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان کوئی سمجھوتہ ہواہے؟کمار سوامی کا کہنا تھا کہ یہ باتیں وہ یوں ہی نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی انہوں نے یہ سچائی بیان کی ہے۔ ان کے مطابققتل کے معاملے میں گرفتار ملزمین نے حقیقت سے آگاہ کرادیا ہے ، اس کے باوجود حکومت نے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

خیال رہے کہ  دیپک رائو کا قتل 3 جنوری کو ہوا تھا، جس کے فوری بعد پولس نے قاتلوں کا پیچھا کرتے ہوئے  چار لوگوں کو دھر دبوچاتھا۔ قتل کے بعد بی جے پی نے اس کی ہتھیا کے لئے  جہادی طاقتوں کو ذمہ دارٹہرایا تھا، مگر کماراسوامی نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بی جے پی لیڈران کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پرزبردست حملہ کیا ہے۔

28 سالہ دیپک رائو کے قتل کے بعد پورے ضلع جنوبی کینرا میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور اس کی موت کو لے کر سنگھ پریوار نے زبردست ہنگامہ برپا کیا تھا۔ سنگھ پریوار کے کارکنوں نے دیپک رائو کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے اُسی رات  ایک مسلم شخص عبدالبشیر پر بھی حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا تھا، جس کی سنیچر کو موت واقع ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...