انتقامی سیاست بی جے پی کا وطیرہ ہے کانگریس کا نہیں: رام لنگا ریڈی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2017, 11:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍ اگست(ایس او نیوز؍ عبدالحلیم منصور)ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے کہاکہ انتقام کی سیاست کرنا اور جمہوری نظام کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کا گلا گھونٹنا بی جے پی کا وطیرہ ہے کانگریس کا نہیں۔ کانگریس پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ آج بنگلور ایسٹ آر ٹی او دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے پچھلے 30,25 سال سے ملک کے عوام کو یہی کہہ کر گمراہ کیا ہے کہ وہ رام کی جائے پیدائش ایودھیا میں عالیشان رام مندر تعمیر کرے گی، اب جبکہ ملک پر مکمل اکثریت کے ساتھ بی جے پی اقتدار پر ہے اترپردیش میں بھی بی جے پی دو تہائی سے زیادہ اکثریت سے اقتدار پر ہے، لیکن رام مندر کے وعدہ کو اس نے فراموش کردیا ہے، اس سے ظاہر ہوتاہے کہ ملک کے عوام کے مذہبی جذبات کا استحصال کرکے بی جے پی نے اقتدار پر قبضہ کیا اور اپنے وعدے فراموش کردئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڈا نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ریاست میں کانگریس حکومت یڈیورپا کے خلاف ڈی نوٹی فکیشن معاملہ اٹھاکر سیاسی انتقام لینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس حکومت کا یہ رویہ سیاسی نفرت کو ہوا دیتا ہے۔ آنے والے انتخابات میں شکست کے خوف سے کانگریس اقتدار کا غلط استعمال کررہی ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی بائرتی بسوراج ، ٹرانسپورٹ کمشنر دیانند اور دیگر افسران اور سیاست دان موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...