رکن اسمبلی منی رتنا کے خلاف بی جے پی کی گورنر سے شکایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd June 2017, 11:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍جون(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے میں خاتون کارپوریٹروں پر حملے اور بدسلوکی کے سلسلے میں شہر کے راجہ راجیشوری نگر کے رکن اسمبلی منی رتناکے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ریاستی حکومت کو ضروری ہدایت دینے کی مانگ کرتے ہوئے آج بی جے پی کے ایک وفد نے گورنر واجو بھائی والا سے ملاقات کی۔ بی بی ایم پی کے اپوزیشن لیڈر پدمانابھا ریڈی کی قیادت میں رکن کونسل تارا ، پارٹی کی ترجمان مالویکا اویناش ، معاون ترجمان پرکاش ،اور کارپوریٹر نے گورنر واجو بھائی والا کو یہ شکایت کی کہ منی رتنا اور ان کے حامیوں کی طرف سے کارپوریٹروں کو مسلسل ہراساں کیاجارہاہے اس سلسلے میں انہوں نے گورنر کو منی رتنا کے حامیوں کی طرف سے کئے گئے حملوں کی تصاویر اور پولیس میں درج شکایات پر مشتمل دستاویزات پیش کئے ۔وفد نے گورنر سے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ سدرامیا ، وزیر داخلہ اور شہر کے پولیس کمشنر کو طلب کرکے مظلوم خاتون کارپوریٹروں کو مناسب تحفظ فراہم کرنا یقینی بنائیں۔ گورنر سے ملاقات کے بعد پدمانابھا ریڈی نے بتایاکہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کے پروگرام کے دوران ہی ایک خاتون کارپوریٹر منجولانارائن سوامی پر حملہ کی کوشش کی گئی ہے۔ منی رتنا اور ان کے حامیوں کی طرف سے یہ ہراسانیاں کی جارہی ہیں۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ بنگلور سمیت ریاست بھر میں نظم وضبط کا نظام ٹوٹ چکا ہے، عام آدمی کو اس انتظامیہ کے تحت تحفظ حاصل نہیں ہے تو دوسری طرف منتخب نمائندوں کو بھی حکومت کی طرف سے تحفظ نہیں دیاجارہا ہے۔ ایسا ماحول بن گیا ہے کہ حکومت ہوتے ہوئے بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ راجیشوری نگر میں کسی بھی مسئلے پر منی رتنا اپنی تنقید برداشت نہیں کرتے۔اپنے غنڈوں کا استعمال کرکے خاتون کارپوریٹروں پر بھی حملے کروارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منی رتنا کے حامیوں کی طرف سے اس سے پہلے بھی اس طرح کی حرکتیں کی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔