جموں میں امت شاہ کے دورہ پر، بی جے پی نے مندروں کے شہر کو بھگوا رنگ میں رنگ دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd June 2018, 12:25 AM | ملکی خبریں |

جموں22جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ ہفتہ کو دو روزہ دورے پر جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں پہنچیں گے۔ بی جے پی نے پارٹی صدر کے دورے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ مسٹر امت شاہ کی آمد سے قبل مندروں کا شہر کہلائے جانے والے جموں کی بیشتر سڑکوں اور بازاروں کو بی جے پی کے زعفرانی رنگ کے جھنڈوں اور بینروں سے سجایا گیا ہے اور یوں شہر کے ایک بڑے حصے نے زعفرانی رنگ اوڑھ لیا ہے۔

امیت شاہ ہفتہ کو جموں میں جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کی 65 ویں برسی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی جن سبھا سے خطاب کریں گے۔ یہ پی ڈی پی بی جے پی اتحاد کے خاتمے کے بعد بھاجپا کے کسی قومی سطح کے لیڈر کا پہلا دورہ جموں ہوگا۔ شیاما پرساد مکھرجی جموں وکشمیر کا بھارت کے ساتھ مکمل انضمام کا مطالبہ کررہے تھے اور 23 جون 1953 ء کو دوران حراست فوت ہوگئے تھے۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی صدر کے دورے جموں کے پیش نظر اس سرمائی دارالحکومت میں سیکورٹی کے پختہ بندوبست کئے گئے ہیں۔

مکھرجی کی برسی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی جن سبھا سے خطاب کرنے کے علاوہ پارٹی سے وابستہ ممبران اسمبلی اور عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی سے وابستہ افراد کے علاوہ ریاست کے بعض ممتاز شہری بھی بی جے پی صدر سے ملاقات کریں گے۔ 

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسٹر شاہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے دوران انہیں 2019 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کے لئے کہیں گے۔

بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے 20 جون کو یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع پارٹی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں شیاما پرساد مکھرجی کے مشن کو آگے بڑھائے گی۔ اُن کا کہنا تھا ’شیاما پرساد مکھرجی نے جموں وکشمیر کے بھارت میں مکمل انضمام کے لئے مہم چلائی تھی۔ وہ 23 جون کو سری نگر میں ملک کے مفاد کی خاطر جاں بحق ہوئے تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہر سال 23 جون کو پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔

بی جے پی نے اس سال 23 جون کو جموں میں ایک بڑا پروگرام کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس میں پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ شاما پرساد مکھرجی کے مشن کو آگے بڑھانا اور جموں وکشمیر میں قومیت کو فروغ دینا ہے‘۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...