بی جے پی پہلے اپنے مسلم لیڈروں کا نام بدلے،ایودھیاکا نام بدلنے پریوگی کے وزیرکا حملہ، مسلمانوں کی قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجاسکتا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th November 2018, 10:38 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:10/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیر اوم پرکاش راج بھر نے اپنے ہی باس وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے فیصلے پرسوال کھڑاکیا ہے۔اوم پرکاش راج بھر نے فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیاکرنے پراعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بی جے پی کا ڈرامہ ہے۔راج بھر نے کہا کہ جب بھی پچھلے اور پسماندہ طبقات کے لوگ اپنی مانگوں کواٹھاتے ہیں، ان سے توجہ ہٹانے کیلئے بی جے پی نے ان مسائل کو اچھال دیتی ہے۔اوم پرکاش راج بھر نے بی جے پی حکومت کے مسلسل شہروں کے نام کو تبدیل کرنے کے فیصلے پرسوال اٹھایاہے۔اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ بی جے پی کو پہلے اپنے مسلم رہنماؤں کے ناموں کو تبدیل کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے مغل سرائے اور فیض آباد کے نام بدل دئے، وہ کہتے ہیں کہ ان کا نام مغلوں کے نام پر رکھا گیا تھا۔ ان کے ایک قومی ترجمان ہیں شاہنواز حسین، مرکزی وزیر ہیں مختار عباس نقوی اور یوپی کے وزیر ہیں محسن رضا۔ یہ بی جے پی کے تین مسلم چہرے ہیں، بی جے پی کو پہلے ان کے نام کو تبدیل کرنا چاہیے۔راج بھر نے کہا کہ مسلمانوں نے ہندوستان کو بہت کچھ دیا ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔راج بھر نے کہا کہ آج بی جے پی کی حکومت ہے لیکن مہنگائی کی مار عوام جھیل رہی ہے،کوئی حکمراں پارٹی کالیڈرسڑک پراتر کراحتجاج نہیں کررہاہے،سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو مسلمانوں نے دیا ہے وہ کسی نے نہیں دیا ہے،کیا ہمیں جی ٹی روڈ کونکاردیناچاہیے،لال قلعہ کوکس نے بنوایا؟ تاج محل کوکس نے بنوایا؟۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...