بی جے پی نے راہل کو ’ناکام خاندان‘بتایا
نئی دہلی،27؍مئی(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )بی جے پی نے راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے انتخابی شکست کا حوالہ دیتے ہوئے مودی حکومت کی کارکردگی پر کانگریس صدر کے رپورٹ کارڈ کو لے کر آج ان کامذاق اڑایا۔بی جے پی نے راہل کو ایک ’ناکام خاندان‘بھی قرار دیا۔ بی جے پی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہیکہ عزیز راہل گاندھی ، ہم نہیں جانتے ہیں کہ آپ جیسا ناکام خاندان، کام کرنے والی حکومت کو نمبر دے کر کتنی بار اپہاس کا اہل بنے گا۔اس ٹویٹ کے ساتھ ایک ریکارڈنگ بھی لگائی گئی ہے۔اس ریکارڈنگ میں 2013 میں ان کے پارٹی کے نائب صدر بننے اور گزشتہ سال کی پارٹی کے قومی صدر بننے کے بعد کانگریس کو انتخابات میں شکست کے بارے میں بتایا گیا ہے۔حکمران بی جے پی نے کہا ہے کہ اس کے بعد سے کانگریس کو 24 انتخابات میں شکست ہوئی ہے۔مرکزی حکومت کے چار سال مکمل ہونے کے موقع پر کل راہل گاندھی نے ایک رپورٹ کارڈ پیش کیا تھا اور مرکز کی کارکردگی کا مذاق اڑایا تھا۔راہل نے بی جے پی کو زراعت، خارجہ پالیسی، ایندھن کی قیمتوں اور نوکری دینے میں فیل قرار دیا تھا جبکہ نعرے بازی اور خود کی تشہیر کرنے میں بہتر بتایا تھا۔