کرناٹک میں بی جے پی بند ناکام
بنگلورو28 مئی( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دو دن کی حکومت کے خلاف زعفرانی ٹولہ نے کسانوں کی قرض معافی کا وعدہ پورا کرنے میں وزیر اعلی کمار سوامی کی ’ناکامی‘ کے خلاف بھگوا ٹولہ نے کسانوں اور دیگر لوگوں سے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ؛لیکن ان کے اعلان کا کوئی خاص اثر نہیں ہو۔ پوری ریاست سے مل رہی اطلاعات کے مطابق، کہیں بھی عوامی زندگی متاثر نہیں ہوئی۔اسکول، کالج اور پبلک ٹرانسپورٹ معمولات کے مطابق تھے۔زیادہ تر کسانوں اور جے ڈی ایس حامیوں نے اس بند کی حمایت نہیں کی ہے۔ انہوں نے اس کے پیچھے سیاسی مقصد کو قرار دیا۔ بی جے پی کارکنوں نے ریاست کے مختلف حصوں میں احتجاج بھی کیا ۔ میسور میں مظاہرے کے دوران بی جے پی کے رہنما اور پارٹی کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔کمار سوامی کی قیادت والی مخلوط حکومت کی دو روزہ حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دو دن کے سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا نے 25 مئی کو اعتماد کے دوران آج کے دن بند کا اعلان کیا تھا۔ اگرچہ 26 مئی کو اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما یدی یورپا نے کہا تھا کہ بی جے پی نے بند کا اعلان نہیں کیا۔ پارٹی صرف کسانوں کی جانب سے بند کی حمایت کر رہی ہے ۔ جب کہ حقیقت حال یہ ہے کہ کسانوں نے بند کا اعلان کیا ہی نہیں تھا ۔