رائچور میں بڑی تعداد میں بی جے پی اور بجرنگ دل کے کارکنان کانگریس میں شامل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 11:45 AM | ریاستی خبریں |

رائچور،19/ستمبر(ایس او نیوز)ریاست  کرناٹک کے رائچور ضلع میں بڑی تعداد میں بی جے پی اوربجرنگ دل کے کارکنان کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ضلع پارٹی آفس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں سینئر کانگریس لیڈر اور ریاستی وزیرثانوی تعلیم تنویرسیٹھ نے بی جے پی کارکنوں کا پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔ کانگریس میں شامل ہونے والے بی جے پی اور بجرنگ دل کے کارکنان نے پارٹی کے مزید استحکام کیلئے متحدہ طور پر کام کرنے کی ایک دوسرے سے اپیل کی ۔

اس وقت جب کانگریس کو پورے ملک میں اپنا وجود بچانے کی جدو جہد کرنی پڑ رہی ہے، ایسے میں کرناٹک میں حکومت کو برقرار رکھنا اس کی ناک کا سوال بن گیا ہے ، تو اس کی سب سے مخالف پارٹی کے کارکنان کا اس میں شامل ہونا کانگریس کے لیے کافی راحت بخش ہے ۔

اس موقع پر تنویرسیٹھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدرسونیا گاندھی کی ملک کے لئے بے لوث خدمات اور کرناٹک میں برسر اقتدا سدارامیا  حکومت کی فلاحی وترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لیڈر اور کارکنان ایک ڈسپلن سے کام انجام دیتے ہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے کانگریس جانبداری کے بغیر سبھی طبقات کو ساتھ لے کر ملک کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں نوجوانوں کی شمولیت سے رائچور میں پارٹی کو مزید استحکام حاصل ہوا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔