بی جے پی کی حامی پارٹی نے اتحاد توڑنے کی دی دھمکی، کہاجا سکتے ہیں ایس پی۔بی ایس پی کے ساتھ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th February 2019, 12:19 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آ رہی ہیں، بی جے پی کی مشکلیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔اب اتر پردیش میں بی جے پی کی اتحادی پارٹی سہیلدیو ہندوستانی سماج پارٹی نے اتحاد توڑنے کی دھمکی دی ہے۔

سہیلدیو ہندوستانی سماج پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون راج بھر نے کہا کہ اگر بی جے پی ہماری جانب سے اٹھائی گئے مطالبات سے اتفاق نہیں رکھتی ہے تو یقینی طور پر ہم ان سے رشتہ توڑ دیں گے۔اگر سماجی انصاف کمیٹی کی سفارشات کو 24 فروری تک نافذ نہیں کیا گیا تو ہمارا بی جے پی سے راستہ مختلف ہو جائے گا اور اس کے بعد ہم اتر پردیش کی تمام 80 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم ضرورت پڑنے پر بی جے پی مخالف اتحاد (ایس پی۔بی ایس پی) کے ساتھ بھی جا سکتے ہیں۔ان کے ساتھ کئی دور کے مذاکرات ہو چکے ہیں۔

راج بھر نے کہا کہ یہ آخری انتباہ ہے اور 24 فروری کے بعد بی جے پی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی کے علاوہ نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) نے بھی مرکز میں حکمران این ڈی اے سے الگ ہونے کی دھمکی دی۔این پی پی کے صدر اور میگھالیہ کے وزیر اعلی کونراڈ کے سنگما نے دھمکی دی ہے کہ اگر یہ بل راجیہ سبھا میں منظور ہوتا ہے تو ان کی پارٹی مرکز میں حکمران این ڈی اے سے الگ ہو جائے گی۔سنگما نے کہا کہ این پی پی کی یہاں ہفتہ کو ہوئی جنرل اسمبلی میں اس ارادے کی ایک قرارداد منظور کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ این پی پی میگھالیہ کے علاوہ اروناچل پردیش، منی پور اور ناگالینڈ کی حکومتوں کو حمایت دے رہی ہے۔جنرل اسمبلی میں ان چاروں شمال مشرقی ریاستوں کے پارٹی لیڈر موجود تھے۔سنگما نے کہا کہ پارٹی نے متفقہ طورپر ایک تجویز قبول کی ہے جس میں شہریت ترمیم بل 2016 کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اگر یہ بل منظور ہو جاتا ہے تو این پی پی این ڈی اے کے ساتھ اپنا اتحاد ختم کردے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

یوپی-بہار سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل کو بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔