کمار سوامی ذاتی فائدہ کے لئے عہدہ کااستعمال کررہے ہیں: بی جے پی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th March 2019, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍مارچ (ایس او نیوز) ریاستی بی جے پی نے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی پر آج الزام لگایا ہے کہ وہ عہدہ کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے کنبہ کی تجارت کو فروغ دینے بیٹے کو سیاست میں لارہے ہیں۔ بی جے پی نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کمار سوامی اپنے اداکار بیٹے نکھل کمار سوامی کو جے ڈی ایس کے مضبوط قلعہ منڈیا پارلیمانی حلقہ میں اتارکر ان کی کامیابی کو یقینی بنانے دن رات جدوجہد کررہے ہیں۔ بی جے پی کے اس ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے جے ڈی ایس نے زعفرانی پارٹی پردوسری پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کو خریدنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ اس معاملہ میں دونوں پارٹیوں کے درمیان ٹویٹ وار شروع ہوگیا۔ زعفرانی پارٹی نے کہاہے کہ کمار سوامی پہلے اور دوسرے مہینے میں حکومت تشکیل دینے میں مصروف رہے۔ تیسرے اور چوتھے مہینہ میں بیوی انتیا کمار سوامی کو رامنگرم حلقہ سے کامیاب بنانے میں مگن رہے۔ 7ویں؍اور8؍ویں مہینے کے دوران بیٹے کو منڈیا سے کس طرح کامیاب بنانا ہے اس فکر میں رہے۔ ریاستی بی جے پی نے کمار سوامی پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کی کرسی کا استعمال اپنے خاندانی تجارت کی ضرورت کے لئے کررہے ہیں۔ کمار سوامی کی بیوی انیتا رامنگرم حلقہ کی ایم ایل اے ہیں لیکن اسی حلقہ کی ذمہ داری بھی وزیراعلیٰ سنبھالتے ہیں۔ نکھل امبریش کی بیوہ سمالتا کے ساتھ منڈیا سے مقابلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اگر کانگریس نے سمالتا کو منڈیا سے ٹکٹ نہیں دیا تو وہ بی جے پی میں شامل ہوسکتی ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...