ہبلی میں بی جے پی مہیلا مورچہ کا احتجاجی مظاہرہ؛ ہبلی دھارواڑ جڑواں شہروں کی ترقی پر توجہ نہ دینے ریاستی حکومت پرالزام۔
ہبلی 3اکتوبر (ایس او نیوز) بی جے پی کی خواتین ونگ کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام لگایا گیا کہ حکومت ہبلی دھارواڑ جڑواں شہروں کی ترقی پر مناسب توجہ نہیں دے رہی ہے۔
خواتین ونگ کے اس احتجاج میں خواتین نے ساریاں پہن کر سنگولی راینا سرکل پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت فوری طور پر جڑواں شہروں کی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کرے۔مرکزی سرکار سے ملنے والے فنڈ کا صحیح استعمال کیا جائے ۔ ہبلی دھارواڑ میونسپل کارپوریشن کے لئے 138کروڑ روپے پنشن کی رقم فوراً جاری کردی جائے۔اس موقع پر مظاہرین نے ہبلی تحصیلدار کی معرفت سے گورنر کو میمورنڈم بھی پیش کیا۔