اسمبلی میں 150 سیٹیں حاصل کرنے بی جے پی کا خواب،3؍ اگست سے امیت شا کرناٹک میں قیام کریں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2017, 10:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍مئی(ایس او نیوز) ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کہاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 150 سے زائد سیٹوں پر کامیابی یقینی بنانے کیلئے بی جے پی کے قومی صدر امیت شا 3؍ اگست سے تین دن تک بنگلور میں مقیم رہیں گے اور اترپردیش کے طرز پر کرناٹک میں انتخابی مہم کی حکمت عملی وضع کرنے کے ساتھ تمام حلقوں کیلئے امیدواروں کے انتخاب کے عمل کو قطعیت د ی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے 36روزہ دورے پر نکلی ہوئی بی جے پی ٹیمیں عوام سے ملاقات کرے گی اور انہیں درپیش مسائل کی جانکاری حاصل کرے گی۔ وزیراعلیٰ سدرامیا پر بے انتہا جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کم از کم انتخابی سال میں سدرامیا کو جھوٹ کا سہارا لینا بند کردینا چاہئے۔ غیر ضروری طور پر وہ عوام میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے ترقیاتی کاموں کیلئے پچھلی بی جے پی حکومت نے جتنی رقم صرف کی ہے سدرامیا حکومت اتنا کرنے میں ناکام رہی ہے۔داونگیرے کے رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیر جی ایم سدیشور کے گھرپر انکم ٹیکس کے چھاپے کا خیر مقدم کرتے ہوئے یڈیورپا نے کہاکہ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ مرکزی حکومت سیاسی بنیادوں پر کسی سے امتیاز نہیں برت رہی ہے، اس موقع پر رکن پارلیمان شوبھاکارند لاجے ، سابق وزیر گووند کارجول اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...