ایران نواز ملیشیائیں اسرائیل کی سرحد سے محفوظ مسافت پر ہیں: روس

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th September 2018, 1:49 AM | عالمی خبریں |

دبئی24ستمبر ( آئی این ایس انڈیا /ایس او نیوز) روس کی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی ہمنوا فورسز اپنے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ گولان کے پہاڑی علاقے سے اْتر کر شام کے اندر مشرق میں 140 کلومیٹر کی دْوری پر چلی گئی ہیں۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تقریبا 1050 عسکری اہل کار مذکورہ علاقے سے انخلا کے بعد اتنی مسافت پر چلے گئے ہیں جو اسرائیل کے لحاظ سے محفوظ شمار کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں 24 راکٹ لانچرز اور میزائل سسٹم اور دیگر ہتھیاروں اور عسکری ساز و سامان کے 140 سے زیادہ یونٹوں کو ہٹا لیا گیا ہے۔اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک "L۔20" فوجی طیارے کے گرائے جانے کا ذمّے دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا۔ وزارت کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ہوابازوں کی حرکت اْن کی عدم پیشہ ورانہ صلاحیت یا مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے واقعے کی تحقیقات کے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ ترجمان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے پیشگی اطلاع نہیں دی بلکہروس کی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی ہمنوا فورسز اپنے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ گولان کے پہاڑی علاقے سے اْتر کر شام کے اندر مشرق میں 140 کلومیٹر کی دْوری پر چلی گئی ہیں۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تقریبا 1050 عسکری اہل کار مذکورہ علاقے سے انخلا کے بعد اتنی مسافت پر چلے گئے ہیں جو اسرائیل کے لحاظ سے محفوظ شمار کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں 24 راکٹ لانچرز اور میزائل سسٹم اور دیگر ہتھیاروں اور عسکری ساز و سامان کے 140 سے زیادہ یونٹوں کو ہٹا لیا گیا ہے۔اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک "L۔20" فوجی طیارے کے گرائے جانے کا ذمّے دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا۔ وزارت کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے ہوابازوں کی حرکت اْن کی عدم پیشہ ورانہ صلاحیت یا مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے واقعے کی تحقیقات کے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ ترجمان کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے پیشگی اطلاع نہیں دی بلکہ حملوں کے وقت روس کو آگاہ کیا اور انہیں گمراہ بھی کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔