سعودی عربیہ میں بدعنوانی کے الزام میں شہزادہ الولید سمیت 11 شہزادے اور متعدد وزراء گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th November 2017, 2:38 AM | خلیجی خبریں |

ریاض 5/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) حکومت سعودی عربیہ نے دنیا کے امیر ترین شخص مانے جانے والے شہزادہ الولید بن طلال سمیت کم از کم گیارہ شہزادوں، چار وزراء  اور متعدد وزراء کو بدعنوانیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ا ن گرفتاریوں کا مقصد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملکی امور میں طاقت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ 

سعودی عرب کے سیٹیلائیٹ نیٹ ورک العربیہ کی رپورٹ کے مطابق  یہ گرفتاریاں بدعنوانی سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں کی گئیں ہیں۔

رپورٹ کے  مطابقشہزادہ الولید کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہےجو کہ کئی بڑے اداروں کے بڑے شیئر ہولڈرز ہونے کے علاوہ اپنے رفاعی  کاموں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم  پر سعودی نیشنل گارڈ اور بحریہ کے سربراہوں کو بھی ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ہی انسداد بدعنوانی کی تشکیل کردہ کمیٹی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سربراہی میںعمل میں آئیں تھیں،  فرمانروا کے حکم پر تشکیل کردہ انسداد بدعنوانی کمیٹی کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر سکتی ہے، اس پر سفری پابندی لگا سکتی ہے اور اس کے اثاثے منجمد کر سکتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض کے رٹز کارلٹن ہوٹل کو ہفتہ کو  دیر گئے خالی کروا لیا گیا تا کہ گرفتار کیے گئے شہزادوں کو یہاں رکھا جا سکے۔ علاوہ ازیں نجی جہازوں کے لیے ایئرپورٹ بھی بند کر دیا گیا تاکہ دیگر کاروباری شخصیات کو گرفتاریوں سے بچ کر فرار ہونے سے روکا جا سکے۔

گرفتارشدہ  شہزادہ الولید بن طلال کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ وہ سابق فرمانرواں ابن سعود کے پوتے اور شاہی خاندان کا حصہ ہیں۔ فوربس کی لسٹ کے مطابق وہ  18.7 (اٹھارہ عشاریہ سات) ارب ڈالر کے مالک اور دنیا کی پینتالیسویں امیر ترین شخصیت ہیں۔ شہزادہ ولید بن طلال سرمایہ کاری کمپنی کنگڈم ہولڈنگ کے مالک ہیں اور انہوں نے امریکا اور مغربی ممالک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ وہ سٹی گروپ اور ٹویٹر میں بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ پیرس کے فور سیزنز ہوٹل، امریکا کے پلازا ہوٹل کے مالک ہیں اور امریکی میڈیا گروپ کے شیئر ہولڈر بھی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...