بینکنگ ریگولیشن ترمیم بل لوک سبھا میں پیش
نئی دہلی، 24؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ریزروبینک آف انڈیا کو بینکنگ کمپنیوں کو پھنسے ہوئے قرض کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دینے کا حق دینے والے ایک بل کوآج لوک سبھامیں وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے پیش کیا۔بینکاری قوانین(ترمیم)بل، 2017میں بینکنگ ریگولیشن ایکٹ، 1949کواورترمیم کرنے کی تجویز ہے اور یہ بینکاری قوانین(ترمیم)آرڈیننس، 2017کی جگہ لے گا۔اس سال مئی مہینے میں یہ آرڈیننس لاگو کیا گیا تھا۔ریزرو بینک کو پھنسے ہوئے قرض کے حل کے لئے بینکاری کمپنیوں کو مشورہ دینے کے لحاظ سے افسران یا کمیٹیوں کی تقرری کرنے یا تقرری کی منظوری دینے اور حل کے لئے دیگر ہدایات جاری کرنے کے حق بھی ملیں گے۔جیٹلی نے اپوزیشن ارکان کے ہنگامے کے درمیان بل پیش کیا۔کانگریس سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے رکن ملک کے مختلف حصوں میں مبینہ گورکشکو طرف سے لوگوں کی مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر قتل کیے جانے کے معاملات پر ایوان میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔