فلسطینی اتھارٹی کی امداد روکنے کے لیے امریکی قانون سازی

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2017, 11:05 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،5اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی نے ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس میں فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی مالی امداد مشروط کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی امداد روکے جانے سے متعلق بل پر گذشتہ روز رائے شماری کی گئی۔ خارجہ کمیٹی کے 17ارکان نے بل کی حمایت اور چار نے مخالفت کی۔کمیٹی میں بل کی حمایت میں کی گئی رائے شماری کے دوران کثرت رائے سے بل منظور کیا گیا۔ اگلے مرحلے میں اس بل کو رائے شماری کے لیے ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا۔

ادھر امریکا میں اسرائیلی اور یہودی لابی کی نمائندہ تنظیم ایپک نے کانگریس میں فلسطینی اتھارٹی کی امداد کو مشروط کرنے کے بل کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں صہیونی لابی کی نمائندگی کرنے والے گروپ ایپک نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی امداد روکے جانے کی سفارشات پرمبنی اس بل پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔امکان ہے کہ کانگریس میں اس بل پر مزید غور سالانہ تعطیلات کے بعد کیا جائے گا، کیونکہ اگست سے کانگریس کی سالانہ تعطیلات بھی شروع ہو رہی ہیں۔ڈیموکریٹک رکن کانگریس ٹوم اوڈال نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی امداد بند کرنے سے فلسطین میں تشدد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...