آدھارکو ریاستی اسمبلی نے قانونی حیثیت دے دی خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کے قیام کو بھی منظوری ملی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2018, 11:59 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍فروری(ایس او نیوز) ریاستی اسمبلی میں آدھار بل 2018 کو منظوری دیتے ہوئے سرکاری سبسیڈی اور مختلف سرکاری اسکیموں سے استفادہ کرنے کے لئے آدھار کو قانونی حیثیت دے دی گئی ۔بل میں کہا گیا ہے کہ مختلف سرکاری سبسیڈیز،اسکیموں خدمات ،امداد، معاوضوں اوردیگر سماجی فوائد اور اسکیموں سے استفادہ کرنے کے لئے مستفیدین کی شناخت آدھار کے ذریعہ کی جائے گی۔ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج ایچ کے پاٹل نے وزیراعلیٰ سدارامیا کی غیر موجودگی میں یہ بل ایوان میں پیش کیا ۔ اس بل کی منظوری سے نیا قانون وجود میں آنے سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ سبسیڈیز مختلف اسکیموں اور خدمات مناسب طریقے سے مستفیدین تک پہنچ سکیں گے ۔ دریں اثناء آج ایوان میں ریاست کرناٹک میں 2 پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے قیام کے لئے بھی 2 بلوں کو منظوری دی گئی ۔ 2 پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے بلس یہ ہیں ۔ شری دھرماستھلا منجوناتیشور یونیورسٹی بل 2018 اور خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی بل 2018 ان بلوں کو وزیر برائے اعلیٰ تعلیم بسواراج رائے ریڈی نے پیش کیا ۔پہلا بل جنوبی کنڑا کے اجیرشری دھرماستھلا منجوناتیشورایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے پرائیویٹ یونیورسٹی کے قیام سے متعلق ہے ۔جبکہ دوسرا بل پسماندہ حیدرآباد کرناٹک علاقہ کے کلبرگی میں خواجہ بندہ نواز ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کے قیام سے متعلق ہے۔ ریاست میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے مختلف پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے قیام کا موقع دینے حکومت نے پہل کی ہے ۔ اس وقت ریاست میں 22 پرائیویٹ یونیورسٹیاں ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کیلئے داخلہ کا اوسط40فی حد تک کرنا حکومت کا منصوبہ ہے ۔لیکن اس وقت صورتحال صرف 28 فیصد ہے ۔حالانکہ ریاست کرناٹک اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ملک بھر میں سرفہرست ہے ۔ اس موضوع پر بحث کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے کہاکہ جس وقت آپ اپوزیشن میں بیٹھے تھے کانگریس نے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے قیام کی مخالفت کی تھی۔ تب آپ کا موقف مختلف تھا اوراب مختلف ہے۔ لیکن اس وقت بھی ہم نے اس معاملہ کی مخالفت کی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...