ہینڈل لاک توڑنے اور نقلی چابیوں سے بائک چرانے میں ماہر چورپولیس کی گرفت میں
ہبلی 13؍اکتوبر(ایس او نیوز)پارک کی گئی موٹر بائکس کے ہینڈل لاک توڑنے اور نقلی چابیوں کا استعمال کرتے ہوئے بائکس چرانے میں ماہر چار چوروں گرفتار کرنے میں پولیس کامیاب ہوگئی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ بائک چوروں کے نام رفیق (28سال)، پرشورام امبی گیر(30سال)،وشنو پینک چارلو(19سال)، ایشور سنگد (32سال) بتائے جاتے ہیں۔ ان ملزمین کے قبضے سے 17موٹر بائکس برآمد کیے گئے ہیں جن کی مالیت کا اندازہ 12لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ان چوروں نے گدگ، ہبلی، ہاویری اور دھارواڑ وغیرہ میں چوری کی وارداتیں انجام دی تھیں۔بتایا جاتا ہے کہ ان کے خلاف 11مقدمات پہلے سے درج ہیں۔اور جیل سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پولیس کی نظروں سے چھپ کر اپنی کارروائیاں انجام دینے میں لگے ہوئے تھے۔ہبلی دھارواڑ پولیس کمشنر ایم این ناگراج نے بتایا کہ گرفتار شدہ ملزمین سے تفتیش جاری ہے ۔