چنتامنی میں ٹووہیلر گاڑیوں کی چوری کرنے والا ملزم گرفتار،7لاکھ روپئے مالیت کے 20بائک ضبط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th August 2017, 5:24 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چنتامنی ،4؍ اگست(سید اسلم پاشاہ؍ ایس او نیوز) تعلقہ کنچارہلی رورل پولیس نے  ایک ٹووہیلر چور کو گرفتار کرتے ہوئے اُس کے قبضہ سے7لاکھ مالیت کی 20 موٹر بائکوں  کو ضبط کرلیا ہے گرفتار شدہ  ملزم کی شناخت  تعلقہ دنڈاپالیہ گرام کے رہنے والے وی۔وینکٹ سوامی(35)کے طور پر کی گئی ہے یہ بات چکبالاپور ضلع سپرٹنڈنٹ آف پولیس کرتیک ریڈی نے کنچارہلی رورل پولیس تھانہ میں طلب کردہ آخباری کانفرنس میں بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے شہر شنبہ کے روز علی الصبح 04:00بجے وینکٹ سوامی KA:03 EJ:6243نمبر پلیٹ والی گاڑی لے کرجارہا تھا اُس دوران کنچارہلی رورل پولیس تھانہ کے سرکل انسپکٹر انیل کمار اوردیگر پولیس اہلکاروں نے شک ظاہر کرتے ہوئے اُس سے پوچھ تاچھ کی، پھر پولیس نے اُس کو حراست میں لیکر تحقیقات کی  تو پتہ چلا کہ وینکٹ سوامی بنگلور کے ہلہنکا پرینکا نگر میڈ ہلی کے۔آر۔پورم وغیرہ علاقوں سے راتوں میں ٹوہیلر گاڑیوں کی  چوری کرکے کم قیمت پر اُسے فروخت کردیا کرتا تھا ۔

کرتیک ریڈی نے بتایا کہ چور وینکٹ سوامی 15سال پہلے کولار شہر کے مختلف علاقوں میں سائیکل وغیرہ چوری کرنے کے الزام میں کولار پولیس نے گرفتار کرکے معاملہ درج کیا   تھا  وہاں جیل سے رہا ہونے کے بعد چنتامنی ٹاون میں پھر سے اُس نے 5سائیکلوں کی  چوری کرتے ہوئے  رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا، اس پر چوری کے مختلف  معاملات بنگلور کے مختلف پولیس تھانوں میں بھی درج ہیں ۔

اخباری کانفرنس میں ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے سرکل انسپکٹر آنند ہیڈ کانسٹیبل شیوپا کانسٹیبل لکشمی پتی ملیکارجن منجوناتھ سمیت کئی پولیس اہلکار موجود رہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...