مینگلور کے قریب مُلکی میں سڑک حادثہ؛ بس نے بائک کو کچل دیا؛ بائک سوار کی موقع پر موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th February 2018, 12:06 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مینگلور 5/فروری (ایس او نیوز)  یہاں سے قریب مُلکی کے کوکّرکل پٹرول پمپ کے قریب  ایک تیز رفتار بس اور مخالف سمت سے آنے والی ایک بائک کو ٹکر مارتے ہوئے اُسے سو میٹر دور تک گھسیٹے ہوئے لے گئی، جس کے نتیجے میں  بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔

ذرائع سے ملی  اطلاع کے مطابق  پیر شام آٹھ بجے مدھوسودھن  (61)  اپنے گھرسوکھانند نگر جارہا تھا کہ  مینگلور کی طرف جانے والی  ایک تیز رفتار بس اس کی اسکوٹر  سے ٹکراگئی۔ بتایا گیا ہے کہ بس کی زد میں آکر بس اسکوٹر کو سو میٹر دور تک کھینچتے ہوئے لے گئی، جس کے نتیجے میں مدھوسودھن کو بہت زیادہ چوٹیں آئیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاکر وہیں چل بسا۔

حادثے کے فوری بعد جائے وقوع پر کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ بس ڈرائیور کافی تیزی کے ساتھ ڈرائیورنگ کررہا تھا اور اُسی کی لاپرواہی سے یہ حادثہ ہوا ہے۔ مدھوسودھن  سنڈی کیٹ بینک  کا ملازم تھا اور کچھ ماہ قبل ہی اس کا  ریٹائر منٹ ہوا تھا۔

مینگلور (شمالی) پولس حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع واردات پر پہنچی اور ضروری کاروائیوں کے بعد  معاملہ درج کیا۔ پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...