بھٹکل کے ہیبلے میں بائک کی راہگیر خاتون سے ٹکر؛ خاتون شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th September 2016, 8:37 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 25/ستمبر (ایس او نیوز) جامعہ آباد سے آگے ہیبلے پنچایت حدود کے ہیرتار میں ایک بائک کے خاتون راہگیر سے ٹکرانے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی جس کی شناخت دُرگما منجپا موگیر(60) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور روانہ  کیا گیا ہے۔ حادثہ اتوار کی شام قریب چھ بجے پیش آیا ۔ ذرائع نےبتایا کہ درگما روڈ کراس کررہی تھی کہ ایک تیز رفتاربائک اس سے ٹکرا کر بے قابو ہوتے ہوئے سڑک پر ہی گرگئی۔ حادثے میں بائک سوار جیتندر (24) کے ہاتھوں اور پیروں میں بھی چوٹیں آئی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی 108 ایمبولنس سروس موقع واردات پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر سرکاری اسپتال پہنچایا۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ کے اہلکار بھی خبر ملتے ہی سرکاری اسپتال پہنچے اور ضروری معلومات حاصل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...