بھٹکل کے دونوجوان بائک حادثہ میں زخمی؛ ایک کو کیا گیا مینگلور منتقل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th September 2018, 12:01 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28/ستمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے سوڑی گیّدے نیشنل ہائی وے پر ایک بائک تیز رفتاری کے ساتھ روڈ کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، جبکہ دوسرا معمولی زخموں کے ساتھ محفوظ رہ گیا۔  حادثہ جمعہ کی شام قریب آٹھ بجے  پیش آیا۔

شدید طور پر زخمی  15سالہ لڑکے کی شناخت  امان اللہ ابن فضل کولا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو رنگین کٹہ کا رہائشی ہے۔ اسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مینگلور روانہ کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے کی شناخت  عمیر ابن سلمان  (18) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جس کے دونوں ہاتھوں اور پائوں کو خراشیں آئی ہیں۔ اسے پرائیویٹ اسپتال میں  مرہم پٹی کے بعد گھرجانے کی اجازت دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں لڑکے شیرور سے بھٹکل آرہے تھے کہ سوڈی گیدے نامی مقام پر  ان کی بائک روڈ کے ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے کا کام جاری ہونے کے وجہ سے سڑک  اس مقام پر اچانک مُڑ جاتی ہے، اندھیرا ہونے کی وجہ سے معلوم نہ ہوسکا کہ سڑک اس طرف  گھوم گئی ہے،   اسی کے نتیجے میں بائک  بے قابو ہوگئی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاور سمیت کافی لوگ سرکاری اسپتال پہنچے اورشدید طور پر زخمی امان اللہ کو فوری  مینگلور لے جانے ایمبولنس کا انتظام کرایا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...