بھٹکل کے قریب مرڈیشور میں بائک اور کار کی ٹکر؛ بائک سوار ہلاک، دوسرا شدید زخمی
بھٹکل یکم ستمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور نیشنل ہائی وے پر کار اور بائک کی ٹکر میں بائک سوار شدید زخمی ہوکر اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ دیا، جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ سنیچر دوپہر قریب 3:30 بجے مرڈیشور کے آر این ایس اسپتال کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔
مہلوک کی شناخت دیو مراٹھی (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے کی شناخت چندرا راما مراٹھی (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ دونوں اُترکوپا کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق بائک اُترکوپا سے بھٹکل کی طرف جارہی تھی، جبکہ سویفٹ کار جس کی ڈرائیونگ دھارواڑ ضلع پنچایت کے ایک آفسر راج شیکھرکررہے تھے، اپنے والد کو منی پال اسپتال میں چیک آپ کرانے کے بعد پوری فیملی کے ساتھ واپس دھارواڑ جارہے تھے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے چندرا کو مرڈیشور آر این ایس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
حادثے کے فوری بعد موقع پر موجود نوجوانوں نے دونوں زخمیوں کو فوری قریبی اسپتال پہنچایا، مگر دیو مراٹھے اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
اطلاع ملتے ہی مرڈیشور پی ایس آئی محترمہ ناگوّا پاٹل اپنے عملہ کے ساتھ موقع واردات پر پہنچنے کے ساتھ ساتھ اسپتال پہنچ کر ضروری کاروائی کی، بعد میں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔
مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔