سرسی میں بس نے بائک پر سوار طالبہ کو کچل دیا؛ ماں اور باپ شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th July 2018, 11:20 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 25/جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے سرسی تعلقہ کے  چپگی چیک پوسٹ پر ایک طالبہ کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کے والد اور والدہ شدید زخمی ہوگئے جب ان کی بائک مخالف سمت سے آنے والی ایک سرکاری بس سے ٹکراگئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  حادثہ سرسی۔ہبلی روڈ پر بدھ کی صبح پیش آیا جب طالبہ  اپوروا (15) اپنے والد اور والدہ کے ساتھ ایک ہی بائک پر سوار اسکول جارہے تھے۔ حادثے میں والد اور والدہ شدید زخمی ہوئے ہیں اور اُنہیں ہبلی کیمس اسپتال لے جایا گیا ہے۔

سرکاری بس کمٹہ سے سرسی ہوتے ہوئے ہبلی جارہی تھی کہ  یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔ سوشیل میڈیا میں حادثے کی جو تصویریں وائرل ہوئی ہیں، اُس میں دیکھا گیا  ہے کہ طالبہ اپوروا کے سرپر سے بس کا پچھلا پہیہ گذر گیا ہے، جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اور اس کے جسم کے چیتھڑے روڈ پر بکھر گئے۔

اپورواسرسی کے ماروکامبا ہائی اسکول کی طالبہ تھی۔

سرسی۔ماروکٹے پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...