یلاپور میں بائک اور بولیرو کارکی ٹکر؛ بائک سوار ہلاک
کاروار14/جون (ایس او نیوز) یہاں ضلع کے یلاپور ۔بیسگوڈ کراس نیشنل ہائی وے 63 پر پیش آئے ایک سڑک حادثےمیں بائک سوار اُس وقت ہلاک ہوگیا جب ایک بولیرو کار مخالف سمت سے اس کی بائک سے ٹکراگئی۔
مرنے والے بائک سوار کی شناخت مائولّی ڈاکیا کے رہنے والے نارائن مراٹھی (50) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بائک کو ٹکر مارنے کے بعد کار ڈرائیور کار کو موقع واردات پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹکر لگتے ہی بائک سوار کو شدید چوٹ لگی اور اُسے قریبی اسپتال لے جانے کے بعد دھارواڑ ایس ڈی ایم اسپتال لے جایا گیا ، مگر زخموں کی تاب نہ لاکر وہ اسپتال میں ہی چل بسا۔
یلاپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔