بہار:اورنگ آباد ضلع میں نکسلیوں نے موبائل ٹاورکو دھماکے سے اڑا دیا

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 31st August 2016, 8:27 PM | ملکی خبریں |

اورنگ آباد، 31؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار کے اورنگ آباد ضلع کے دیو تھانہ علاقے میں منگل کی رات نکسلیوں نے بھارتی مواصلات کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایس این ایل)کے ایک موبائل ٹاور میں آگ لگا دی۔اس واقعہ میں میابال ٹاور کا بیٹری روم مکمل طور جل کر راکھ ہو گیا ہے۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔دیو کے تھانہ انچارج پرمود کمار نے بدھ کو بتایا کہ بھارتی کمیونسٹ پارٹی(ماؤنواز)کے 10-12نکسلی رات میں جھارکھنڈ،بہار سرحد پر آباد باڑہ بڑھیتا گاؤں پہنچے اور وہاں بی ایس این ایل کی ایک موبائل ٹاور کو آگ لگا دی۔پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں اورنگ آباد کے ڈمرینالا کے پاس پولیس اور نکسلی تصادم کی مخالفت میں سی پی آئی (ماؤنوازوں)نے 31اگست کو مگدھ ڈویژن میں بند بلایاہے۔اس تصادم میں تین نکسلی مارے گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...