بہار شریف:نالندہ کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، پانچ افراد کی موت، 18دیگرزخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2018, 11:26 PM | ملکی خبریں |

بہار ،23؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کے ضلع نالندہ میں سوہسرائے تھانہ علاقہ کے خاص گنج محلہ میں غیر قانونی طریقہ سے چل رہی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوجانے سے پانچ لوگوں کی موت اور 18دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار پوریکا نے آج یہاں بتایا کہ خاص گنج محلہ کے ایک مکان میں غیرقانونی طریقہ سے چل رہی پٹاخہ فیکٹری میں کل دیر رات اچانک دھماکہ ہوجانے سے پانچ افرا دکی موت اور 18دیگر زخمی ہوگئے۔ اس مکان میں محمد سرفراز نامی شخص کرایہ پر رہتا ہے۔پوریکا نے بتایا کہ اس واقعہ میں منا پنڈت، سرفراز کی بیٹی سمیرا (ایک مہینہ)، فاطمہ (تین سال)، بیٹا سرتاج اور اس کی بہن شائستہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں بہتر علاج کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال (پی ایم سی ایچ) بھیج دیا گیا ہے جبکہ 14دیگر زخمیوں کو بہار شریف صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔انتظامیہ تمام زخمیوں کے علاج پر نظررکھ رہی ہے۔ ان کے علاج کے لئے تمام طرح کی سہولیات دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔ دھماکہ کے بعد انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس)کی آٹھ رکنی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور جانچ کے لئے موقع سے کئی اہم نمونے اپنے ساتھ لے گئی۔غیرقانونی طریقہ سے پٹاخہ فیکٹری چلانے اور دھماکہ کے معاملہ میں محمد سرفراز کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ وہیں سوہسرائے تھانہ کے ایس ایچ او کو فوری اثرات سے معطل کردیا گیا ہے۔ معاملہ کی تفتیش کے لئے تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں ایڈیشنل کلکٹر ، سرکل افسر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ شامل ہیں۔جائے حادثہ پر پہنچے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راج ایس ایم نے میونسپل کمشنر بہار شریف کو ہدایت دی ہے کہ تین دنوں کے اندر شہر میں تمام غیرقانونی طریقہ سے چل رہی دکانوں اور پٹاخہ بنانے والوں کی تفتیش کرکے ایک رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی غیرقانونی سرگرمیوں میں شامل لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...