جلسہ عام میں سی ایم نتیش کمارکابیان: دہشت گرد حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہے حکومت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2019, 11:25 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ17فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند دہشت گردوں کے اس طرح بزدلانہ حرکتوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے کے تیار ہے۔ اور ایسی دہشت گرد تنظیموں کو جلد ہی جواب دیا جائے گا۔ نتیش کمار برونی میں ایک جلسہ عام کے دوران بول رہے تھے۔ اس جلسہ عام میں ان کے ساتھ پی ایم مودی بھی موجود تھے۔ نتیش کمار نے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے کے بعد سے پورے ملک میں زبردست غصہ ہے۔ دہشت گردوں نے جن کی بھی مدد سے اس واقعہ کو انجام دیا ہے ملک اسے کبھی معاف نہیں کرے گا۔ سی ایم نے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں بہار سے جو جوان شہید ہوئے ان کے خاندان کو ریاستی حکومت ہر ممکن مدد دے گی۔ واضح ہو کہ اس موقع پر پی ایم مودی اور وزیر اعلی نتیش کمار نے ایک ساتھ کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ سی ایم نتیش کمار نے اس دوران پی ایم مودی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو بہار کے لوگوں کو 33 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبوں کی ’سوغات‘ دی۔ وزیر اعظم مودی اتوار کو پٹنہ ہوائی اڈے پہنچے اور یہاں سے براہ راست بیگو سرائے کے برونی پہنچے۔ یہاں انہوں نے 33 ہزار کروڑ روپے کی لاگت کے منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا۔ پی ایم یہیں پر 13 سو کروڑ کی لاگت سے بننے والے پٹنہ میں میٹرو ریل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے تقریبا ایک درجن دیگر منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے برونی میں منعقد تقریب میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی بھی موجود تھے ۔پی ایم مودی نے برونی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں محسوس کر رہا ہوں عوام کے دل میں کتنی آگ ہے جو آگ آپ کے دل میں ہے، وہی میرے دل میں ہے۔ مودی نے مزید کہا کہ آج ہزاروں کروڑ کی درجنوں منصوبوں کا معنون اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس میں پٹنہ شہر کو سمارٹ بنانے سے منسلک پروجیکٹس ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...