بی جے پی رہنما کا بیٹا شراب پیتے گرفتار، آر جے ڈی نے اٹھائے حکومت کی شراب بندی پر سوال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2018, 12:21 PM | ملکی خبریں |

گیا،23؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )بہار کے گیا ضلع میں بی جے پی کے رہنما ہری مانجھی کے بیٹے راہل مانجھی کو شراب پیتے گرفتار کیا گیا ہے۔وہیں اس معاملے کو لے کر اب سیاسی بیان بازیاں شروع ہو گئی ہیں۔بہار میں شراب بندی پر سوال اٹھاتے ہوئے اپوزیشن نے حکومت پر نشانہ لگایاہے۔آر جے ڈی لیڈر بھائی ویریندر نے کہا کہ بہار حکومت کی یہ کیسی شراب بندی ہے؟ پہلے ہوم ڈیلیوری ہوتی تھی اور اب شراب کی بیڈ ڈیلیوری بھی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ این ڈی اے لیڈروں کی جانچ کرائی جائے تو ان کے پاس سے بھی شراب ملے گی۔حکومت شراب بندی قانون نافذکرانے میں ناکام رہی ہے۔وہیں آر جے ڈی رہنما کے اس بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے جے ڈی یو لیڈر نیرج کمار نے کہا کہ شراب بندی قانون کا ہی اثر ہے کہ رہنما کے بیٹے کو شراب پیتے گرفتار کیا گیا ہے۔ہم مجرموں کو بچانے کا کام نہیں کرتے ہیں۔آر جے ڈی لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کرتی ہے۔بتا دیں کہ راہل مانجھی ہفتے کی شام بودھ گیا کے ناوا گاؤں میں دوستوں کے ساتھ شراب پی رہا تھا۔اس دوران پولیس نے راہل کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا۔پولیس نے راہل کا طبی ٹیسٹ اور بریتھ اینالائجر سے جانچ کرواکر اس کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔تحقیقات میں راہل کے شراب پینے کی تصدیق ہو جانے کے بعد کورٹ کے حکم پر اس کو مقامی جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...