بہار:19ہزار864اساتذہ کی آنے والی ہے ویکنسی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th July 2017, 12:40 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،23؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے بے روزگاروں کو تھوڑا سکون دینے والی خبر آئی ہے۔ریاست کے وزیر تعلیم اشوک چودھری نے کہاہے کہ بہت جلدہی بڑی تعداد میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ویکنسی نکالی جائے گی۔اشوک چودھری نے کہاکہ ریاست کے ثانوی اسکولوں میں جلدہی 19ہزار864اساتذہ کی بحالی کی جائے گی۔ریاضی، سائنس، سماجی سائنس، ہندی، سنسکرت سمیت تمام اہم موضوعات کے اساتذہ کی بھرتیاں ہوں گی۔وزیرتعلیم نے یہ باتیں استاد اور گریجویشن شعبہ کے ایم ایل کونسلرکے ساتھ ملاقات میں کہی ۔وزیر تعلیم اشوک چودھری نے کہا کہ سرکاری اور پراجیکٹ ثانوی اسکولوں میں پرنسپل کی تقرری 30ستمبرسے پہلے کرلی جائے گی۔چوتھے درجے کے ملازمین کی قلت دور کرنے کے لیے وزارت مکمل تیاری سے کام کر رہی ہے۔وزیرتعلیم نے کہاکہ ہائی اسکولوں میں کلرک کی بھرتی کے لیے بھی تقریبا تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد محکمہ خالی عہدوں پراسٹاف سلیکشن کمیشن کوسفارشات سونپ دے گا۔اس کے بعد SSCہی ملازمین کی تقرری کے عمل کومکمل کرے گا۔اشوک چودھری نے کہاہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے اسکولوں میں چوری کے واقعات بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے وہاں وسائل کافقدان ہوجاتاہے۔اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اسکولوں میں نائٹ گارڈکی تقرری ہوگی۔گارڈزکوچارہزارروپے فی ماہ کااعزازیہ دیاجائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...