بہار: سمستی پور میں مظاہرین پر فائرنگ ، ایک شخص ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2017, 9:10 PM | ملکی خبریں |

سمستی پور ، 20؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی ا ین ایس انڈیا)سمستی پور/بہار میں ایک ادویہ تاجر کے مبینہ قتل کے خلاف مظاہر ہ کر رہے مظاہرین پر پولیس فائرنگ سے ایک شخص کی موقع پر ہی ہلاکت ہوگئی ۔اور چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ واضح ہو کہ ادویہ تاجر جناردن ٹھاکر کا 18 اگست کو نامعلوم افراد کی مبینہ گولی باری سے موت ہوگئی تھی ۔ مبینہ قتل کے خلاف مقامی افراد مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کے پیش نظر تاج پور پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرنے آئے تھے ۔ قاتلوں کی عدم حراست کی وجہ سے دیہی باشندوں نے تاج پور پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرکے توڑ پھوڑ کی ۔ پولس نے اس موقعہ پر 10سے 15راؤنڈ گولیاں چلائی جس سے مظاہرہ میں شامل ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ وہیں چار دیگر مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ مظاہرین پر مبینہ پولیس فائرنگ سے مشتعل ہو کر جہاں دیہی باشندوں نے تاج پور اسٹیشن کا محاصرہ کیا وہیں قومی شاہراہ NH-28پرٹائروں میں آگ لگا کر مکمل بند کر دیا ہے جس سے نقل و حمل متاثر ہوئی ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ضلع انتظامیہ کا کوئی اعلی آفیسر پہنچ کر قاتلوں کی گرفتاری اور پولیس فائرنگ سے ہلاک شدہ شخص کے اہل خانہ کو معاوضہ نہیں ملتا وہ قومی شاہراہ کو بند کئے رہیں گے اور کسی بھی گاڑی کی آمد و رفت غیر مجاز ہوگی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...