کونسل میں رپورٹیں داخل کرنے کے معاملہ میں تاخیر متوفی ڈپٹی میئر رامیلا اوما شنکر کا آخری انکشاف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2018, 11:36 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍اکتوبر(ایس او نیوز) بلدی افسران بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے ( بی بی ایم پی) کونسل کے سامنے انتظامی اور حسابات سے متعلق رپورٹیں پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اس بات کا انکشاف پچھلی جمعہ کو اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے وفات پانے والی شہر کی نو منتخب ڈپٹی میئر رامیلا اوما شنکر نے ایک داخلی گشتی مراسلہ میں کیا تھا۔انہوں نے یہ گشتی مراسلہ اکتوبر کی 3 تاریخ کو جاری کیا تھا اور اس کے ذریعہ مذکورہ تاخیر کے لئے افسران کی کھنچائی کر تے ہوئے انہوں نے بی بی ایم پی کمشنر کو ہدایت دی تھی کہ فوراً ایک میٹنگ طلب کی جائے۔بی بی ایم پی افسران نے تصدیق کی ہے کہ اس معاملہ میں واقعتاً تاخیر ہوئی ہے اور کئی سالوں کی رپورٹیں ابھی تک کونسل کے سامنے پیش نہیں کی جا سکی ہیں۔بلدیہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ سالانہ انتظامیہ رپورٹ سال 2011-12 سے اب تک پیش نہیں کی گئی ہیں اور حسابات سے متعلق آڈٹ رپورٹ سال 2014-15 سے اب تک التواء میں پڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ’’آڈٹ رپورٹ کو چیف آڈیٹر کے ذریعہ اکاؤنٹس کمیٹی کو پیش کرنا ہوتا ہے، لیکن یہ معاملہ التواء میں پڑا ہوا ہے اور بی بی ایم پی کونسل کی طرف سے بھی اس کی منظوری باقی ہے، جبکہ انتظامیہ سے متعلق رپورٹ کو سال 2011 کے بعد سے اب تک مرتب ہی نہیں کیا جا سکا ہے‘‘، انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے بعض معاملات میں تاخیر بلدیہ کے مختلف شعبہ جات کے سربراہوں کی طرف سے پیش آرہی ہے۔کئی ایسے بھی معاملات ہیں جن میں رپورٹ پیش کردی گئی ہے لیکن کونسل کی طرف سے ابھی ان کی منظوری کی کارروائی باقی ہے۔افسر نے کہا کہ ’’ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ کچھ رپورٹیں کونسل کے اجلاس میں بحث کے لئے کیوں نہیں لائی گئی ہیں اور اس طرح پچھلے آٹھ مہینوں سے زیر التواء پڑی ہوئی ہیں‘‘۔شہر کی مےئر گنگامبکا ملیکارجن نے کہا کہ وہ اس معاملہ کی جانچ کرائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...