بیدر کےسرکاری اسکول میں جماعت ہشتم کے طلباء میں حکومت کی جانب سے سائیکلوں کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2017, 1:27 AM | ریاستی خبریں |

بیدر،11/اگست(ایس او نیوز/محمدامین نوازبیدر)بیدر شہر کے قدیم سرکاری ایم پی ایچ ایس مستعیدپورہ اسکول میں آج مدرسہ ہذا کے جماعت ہشتم کے طلباء میں حکومت کی جانب سے سائیکلوں کی تقسیم تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔اس تقریب   کی صدارت جناب محمد نبی قریشی صدر ایس ڈی ایم سی کمیٹی مدرسہ ہذا و رکن بلدیہ بیدر نے کی جبکہ مہمان ِخصوصی کی حیثیت سے مجلسِ بلدیہ بیدرکی نائب صدر شاتلینی چنتا منی اور مولانا حافظ عمر اشاعتی نے شرکت کی۔اس موقع پر جناب محمد نبی قریشی رکن بلدیہ بیدر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے طلباء کو حصول تعلیم کیلئے مُختلف مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جیسے نصابی کتابیں‘ یونیفارمس‘دوپہر کا کھانا اوردیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ اسکالرشپ‘اور جماعت ہشتم کی کے طلباء کو سائیکل مفت دی جارہی ہے۔اتنی ساری سہولیات کے بعد اگر ہمارے بچے مدرسہ میں غیر حاضر رہتے ہیں اور مدرسہ نہیں آتے تو یہ ہمارے لئے نہایت ہی افسوس کی بات ہے۔ انھوں نے تمام اولیائے طلباء سے اپنے بچوں کو مکمل یونیفارمس کے ساتھ مدرسہ روزانہ پابندی سے روانہ کرنے کی تاکیدکی۔اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں طلباء میں سائیکلوں تقسیم عمل میں آئی۔اور تمام طلباء میں شیرینی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر مدرسہ ہذا کے میر معلم محمد سلطان نے تمام شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے انعقاد کے انتظامات میں رافع شکیل احمد جعفری معلم‘ اور معلمات میں نسرین فاطمہ‘ تبسم بیگم‘ گورما‘ عائشہ سُلطانہ‘فرزانہ بیگم‘ نے بڑھ چرھ کر حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...