بھٹکل میونسپالٹی کی عام میٹنگ میں نئی مچھلی مارکیٹ کے لئے دوبارہ نیلامی کا فیصلہ : کئی دیگر مسائل پر بھی بحث

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd February 2019, 9:35 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:23؍فروری (ایس او نیوز) بھٹکل میونسپالٹی میں منعقدہ عام میٹنگ میں پرانی اور نئی مچھلی مارکیٹ  کے مچھلی بیوپاریوں کو لےکر کافی بحث ہوئی ، بعد میں  اس بات کا فیصلہ لیا  گیا کہ اگلے دو دن کے اندرنئی مچھلی مارکٹ   کی نیلامی کا اعلامیہ شائع کرتے ہوئے  ایک ہفتہ کے اندر  بولی کی  کارروائی انجام دی جائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز نیلامی کے لئے بولی لگانے کی کاروائی کے دوران مچھلی مارکٹ منتقلی پرٹھیکداروں نے کہا تھا  کہ پرانی مارکیٹ سے بیوپاری اگر نئی مارکیٹ منتقل نہیں ہوئے یا اس معاملےمیں 15-20دن نکل گئے تو کیا کریں گے ؟ اس پرآج کی میٹنگ میں  فیصلہ لیاگیا کہ بولی کے 24 گھنٹوں میں ڈپازٹ  کی آدھی رقم جمع کرنےکی شرط میں ڈھیل دیتےہوئے جیسے ہی پرانی مارکیٹ سے بیوپاری نئی مارکیٹ میں منتقل ہونگے اس کے فوری بعدا نہیں  رقم جمع کرنے کہاجائے۔ میٹنگ میں ممبران نے اس بات پر بھی زور دیا کہ  ساگر روڈ، چوتنی اور دیگر سڑکوں کے کنارے مچھلیاں بیچنے والی خواتین کو وہاں  بیٹھنے سے  سختی کے ساتھ روکا جائے اور اُنہیں صرف نئی ہائی ٹیک مچھلی مارکٹ میں ہی مچھلیوں کا کاروبار کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

 میٹنگ میں خاص کر سال 2018-2019اور 2021-2020کا بجٹ پیش کیاگیا۔ سال 2019-2020 کے بچت بجٹ کو پیش کرتے ہوئے  کل آمدنی  134767000روپئے دکھائی گئی  تو 132941000روپئے کل خرچ کے ساتھ 1826000بچت بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں بھٹکل میونسپالٹی کو ترقی دیتے ہوئے سٹی میونسپل کارپوریشن    تک ترقی دینے ، تعمیراتی کاموں کے لئے ٹینڈر سمیت کئی معاملات پر فیصلے لئے گئے۔ اس موقع پر سلطان اسٹریٹ کے عوام کی جانب سے موصولہ خط بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں پرانی مچھلی مارکٹ کو نئی مچھلی مارکٹ میں شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 

میٹنگ کی صدارت میونسپل صدر محمد صادق مٹا کررہے تھے، نائب صدر کے ایم اشفاق، میونسپالٹی اسٹائنڈنگ کمیٹی چیرمین قیصر محتشم،  چیف آفیسر، بلدیہ ممبران اور دیگرافسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...